احتساب قادیانیت جلد نمبر 58 |
|
جس کو تھوڑی سی سمجھ والا بھی قبول کرسکتا ہے۔ مگر مرزا اور مرزائیوں سے امید نہیں کہ بلید الطبعی ان کو سمجھنے دے اور تعصب قبول کرنے دے۔ پھر دعویٰ توا ٓپ کا یہ ہے کہ کوئی بات نیچر کے خلاف نہیں ہوتی حالانکہ عیسیٰ کا صلیب پر چڑھانا اور قتل کرنا سب کچھ ہوا لیکن نہ وہ مصلوب ہوئے نہ مقتول تو کیا یہ نیچر کے خلاف نہ ہوا اور اگر کہو کہ ایسا اکثر ہوتا ہے کہ ہم کسی کے مار ڈالنے کا ارادہ کرتے ہیں مگر وہ نہیں مرتا اور اکثر ارادے پورے نہیں ہوتے۔ تو اس میں خدائے تعالیٰ کی قدرت کی عظمت کا کوئی نشان ایسے مہتم بالشان معاملے میں ظاہر نہ ہوا، جیسا کہ مسیح کا معاملہ ہے اور جس سے دنیا کی تواریخ گونج رہی ہے اور جس کے باعث کروڑوں آدمیوں نے آپ کو متبنی بلکہ خدا قرار دے دیا کیونکہ یہ تو ایک معمولی بات ہوئی۔ بات تو آپ کے نزدیک اتنی ہے کہ جیسے مسیح کو یہود نے قتل کرنا چاہا مگر وہ کسی وجہ سے بچ نکلے۔ لیکن ایسی خفیف بات کے لئے خدائے تعالیٰ کا یہ کہنا کہ بل رفعہ اﷲ محض فضول اور بے نتیجہ ہوا۔ مناسب تو اس مقام پر وقاہ اﷲ یا بقاہ اﷲ یا نجاہ اﷲ تھا۔ مگر چونکہ جواب انا قتلنا المسیح کا ہے یعنی ہم نے عیسیٰ مسیح کو مارڈالا، تو صاف ظاہر ہے کہ جب تک یہ معنی نہ لئے جائیں گے کہ خدائے تعالیٰ نے ان کو زندہ اپنی طرف اٹھا لیا۔ یہود کے دعوے کا جواب اور استیصال نہیں ہوسکتا پھر مرزا قادیانی کو تو انبیاء کے معجزات سے ضد تھی اب معلوم ہوا کہ خدائی معجزات سے بھی ضد ہے کیونکہ رفعہ اﷲ میں رفع کا فاعل خود اﷲ ہے نہ کہ عیسیٰ مسیح۔ ۳ … ایک لے پالک کے آنے کی ضرورت مولانا شوکت اﷲ میرٹھی! مرزائی اخبار الحکم لکھتا ہے کہ پانیر آج سے انیس سو تین میں پہلے دنیا میں ایک خدا کے آنے کی ضرورت تسلیم کرتا ہے جو نہ صرف خدا ہے بلکہ خدا کابیٹا اور معاً ابن آدم بھی ہے اور پھر اس ضرورت کی تردید کرتا ہے۔ ہم کہتے ہیں کہ مرزا قادیانی بھی تو ابن اﷲ یا اﷲ کے متنبی کی ضرورت کو موجودہ زمانے میں تسلیم کرکے خود آسمانی باپ کے لے پالک بنے ہیں۔ تعجب ہے کہ ایڈیٹر الحکم نے آئینے میں اپنی ناک نہیں دیکھی۔ ذرا خیال کرنا چاہئے کہ خدا کا لے پالک بن کر آنے کا اس شخص نے یہ دعویٰ کیا ہے جو اپنے کو مسلمان اور قرآن پر ایمان رکھنے والا بتاتا ہے جس میں آیت ’’لم یلد ولم یولد‘‘ موجود ہے۔ پھر معلوم نہیں الحکم پانیر کی بتائی ہوئی ضرورت کا کس منہ سے رد کرتا ہے۔ خدائے تعالیٰ نے تو کامل حجت اور برہان (قرآن مجید) خاتم النّبیین محمد مصطفیa پر