احتساب قادیانیت جلد نمبر 58 |
|
بعد تیسری متواثر شکست ملتی نہ چلی جائے تو ہم اپنا نام مجدد نہ رکھوائیں۔ ہم متواتر فہمائش کرچکے ہیں کہ زبانی صلح کے اعلان سے کچھ کام نہ نکلے گا۔ صفائی قلب اور خلوص ارادت سے صلح کرو۔ اور صلح یہی ہے کہ ملحدانہ دعاوی واپس لو اور ان سے تائب ہوکر سچے مسلمان بن جائو۔ پھر تو مرزا قادیانی اور مرزائی بھائیوں کے بھائی اور یاروں کے یار اور ’’یدخلون فی دین اﷲ افواجا‘‘ کے مصداق ہیں اور پھر علماء اور مشائخ کی کیا مجال ہے کہ تمہیں بجز میٹھی نگاہوں کے تیز تیز نگاہوں سے گھوریں۔ یہ مجدد کا ذمہ ہے دیکھو اب بھی کچھ نہیں بگڑا اپنا کیریکٹر بدلو اور جس طرح بن پڑے مولوی کرم الدین صاحب اور حضرت پیر مہر علی شاہ صاحب سے معافی مانگو جن کو تم نے بلاوجہ ستایا اور یہ سب اسی کا وبال ہے اور اب تو قادیان کے فنڈ میں روپیہ بھی نہیں رہا۔ ہم کو خوب معلوم ہے کہ رات دن چیلوں چاپڑ ونکے نام چندہ بھیجنے کے آرڈر جاری ہورہے ہیں اور روپیہ ہو بھی تو کیا ہے۔ بڑی عزت قیمتی شے ہے روپیہ سے اس کا معاوضہ نہیں ہوسکتا۔ ۸ … زندگی کے فیشن سے بہت دور جا پڑے ہیں (تذکرہ ص۵۰۹، طبع سوم) مولانا شوکت اﷲ میرٹھی! یہ بھی بھبکے میں کھینچا ہوا اور آبکاری سے نکلا ہوا نوبنو الہام ہے جو الحکم میں شائع ہوا ہے۔ اس میں دو لفظ فارسی کے ایک انگریزی کا اور باقی اردو ہے۔ گویا یورشین (مخلوط النسل) الہام ہے ارے واہ رے آسمانی باپ تیری ہفت رنگی قابل دید ہے مختلف رنگوں کا کیا کیا کمپونڈ تماشا دکھا رہا ہے۔ مگر یہ سب ہے شوکت اﷲ کی بدولت۔ غنیمت ہے کہ اس مجددانہ اصلاح قبول تو کی جاتی ہے کیونکہ اس سے پہلے صرف عربی فقروں کا الہام ہوتا تھا جب مجدد نے ڈانٹا کہ این! یہ کیا حرکت ہے قرآن میں تو ’’وما ارسلنا من رسول الابلسان قومہ الآیہ‘‘ وارد ہوا اور چینی مغل پر بجائے چینی زبان میں الہام کرنے کے آسمانی باپ زبان عرب میں الہام کرے تو اس ڈانٹ پر باپ بیٹا دونوں سہم گئے۔ اور فارسی اردو میں الہام ہونے لگا۔ لیکن اب بھی بڑی بھاری کسر رہ گئی کیا معنی کہ لے پالک کی مادری اورفطری چینی زبان میں الہام نہیں ہوتا۔ اور یہ بھی سن رکھنے کہ الہام بامعنی ہو بے معنی نہ ہو جیسا کہ بارہا تنبیہ کرچکے ہیں ورنہ یاد رکھنا کہ مجدد سے برا کوئی نہیں۔ معلوم نہیں زندگی کے فیشن سے کون لوگ دور جاپڑے ہیں کیا مرزا اور مرزائی؟ اس سے تو بہت خوف پیدا ہوا آسمانی باپ نے خواجہ خضر بنکر اپنے ہی بیٹے اور پوتوں کی نائو ڈبونی چاہی