احتساب قادیانیت جلد نمبر 58 |
|
کامل یقین ہے۔ وجہ یہ ہے کہ جھوٹا ہمیشہ یہی چاہتا ہے کہ ساری دنیا مجھ جیسی جھوٹی ہوجائے۔ پس اگر مرزا اپنے ساتھ انبیاء کو جھوٹا بنائے تو کسی مسلمان کو برا نہ ماننا چاہئے۔ اگر انبیاء کی پیشینگوئیاں اور معجزات غلط ہونے لگیں تو ان میں اور عام انسانوں میں کیا فرق ہے اور دنیا کیوں ان کا کلمہ پڑھے؟ دجال اور اس کے گدھے اور یاجوج ماجوج وغیرہ کی حقیقت آنحضرتa پر تو منکشف نہ ہوئی مگر اب تیرہ سو برس بعد چینی مغل پر منکشف ہوگئی۔ یہ آنحضرتa پر تبّرا نہیں تو کیا ہے۔ نہ کہ آنحضرتa کے الہام واجتہاد تو غلط اور مرزا قادیانی کا اجتہاد صحیح اور واقعی یہ اپنا مرتبہ بڑھانا اور آنحضرتa کا مرتبہ گھٹانا نہیں تو کیا ہے پھر بھی منبر پر چڑھ کر آنحضرتa کی ثناء اور صفت بیان کرنا منافقانہ نہیں تو کیا ہے۔ چند روز میں آنحضرتa کی نبوت کا کھلم کھلا انکار کیا جائے گا اور حمقاء کے پھانسنے کا جو پردہ ذرا پڑا ہوا ہے وہ بھی جلد اٹھنے والا ہے۔ انشاء اﷲ تعالیٰ۔ بے حیائی تیرا آسرا۔ تعارف مضامین … ضمیمہ شحنۂ ہند میرٹھ سال ۱۹۰۴ء ۲۴؍ستمبر کے شمارہ نمبر۳۶؍کے مضامین ۱… نظم بردجال قادیانی۔ ۲۰۰؍لدھیانہ! ۲… مرزا قادیانی کے نزدیک تمام مذاہب حق پر ہیں۔ مولانا شوکت اﷲ میرٹھی! ۳… مرزائی مقدمات۔ نامہ نگار پیسہ اخبار! ۴… وہی وفات مسیح۔ مولانا شوکت اﷲ میرٹھی! اسی ترتیب سے پیش خدمت ہیں۔ ۱ … نظم بردجال قادیانی ۲۰۰؍لدھیانہ! آں شاہ کہ لا نبی بعدی فرمود یزدانش خاتم النّبیین بستود دجال بود ہر آنکہ امروز نبی ست دجل ست ہمیں کہ نقط جزئی وافزود ہر کسے کہ امروز شد پیغمبرے الحق آن دجال گشت و کافرے کرد بر ذات مہیمن افتراء ظالمے دونے مہینے خود سرے