احتساب قادیانیت جلد نمبر 58 |
|
تعارف مضامین … ضمیمہ شحنۂ ہند میرٹھ سال ۱۹۰۴ء ۸؍ستمبر کے شمارہ نمبر۳۴؍کے مضامین ۱… ان دونوں میں کون سچا مسیح ہے؟ پیسہ اخبار! اسی ترتیب سے پیش خدمت ہیں۔ ۱ … ان دونوں میں کون سچا مسیح ہے؟ پیسہ اخبار! خوش بود تا محک تجربہ آید بمیاں تاسیہ روے شود ہر کہ درو غش باشد پیسہ اخبار لکھتا ہے اگرچہ حضرت عیسیٰ روح اﷲ علیہ السلام کے معتقدین اس وقت مہذب وغیر مہذب دنیا کے ہر حصہ میں کروڑوں روپیہ کے صرف اور ہزاروں جانوں کے نقصان سے دین عیسوی کے عقائد کی اشاعت کررہے ہیں اور اپنے پاک مقصد تبلیغ کی پیروی میں لاکھوں مربع میل رقبہ اور کروڑوں نفوس آبادی یورپین سلطنتوں کو دلا چکے ہیں۔ مگر مشرقی حصہ عالم میں حضرت ممدوح کو جو شہرت ایشیائی شعراء نے دی ہے اور جس طرح آپ کے نام مبارک کو اپنی انشا پردازی کا جزو لاینفک بنالیا ہے۔ اس کی مثال پادریوں، اور راہبوں کی کوششوں میں نہیں ملتی۔ حضرت آدم صفی اﷲ علیہ السلام سے لے کر رسول کریمa تک صدہا نبی ہوئے ہیں اور ان میں حضرت نوح علیہ السلام، حضرت دائود علیہ السلام، حضرت سلیمان علیہ السلام، حضرت ابراہیم علیہ السلام، حضرت موسیٰ علیہ السلام صاحبان شریعت یا خاص ذریعہ شہرت بھی گزرے مگر السنہ مشرقیہ میں کسی کا نام اتنا کثیر الاستعمال نظر نہیں آتا۔ نہ کوئی رسول ایسا ہر دلعزیز پایا جاتا ہے۔ اردو، فارسی، عربی میں نظم کے ٹکڑے ایسے بمشکل ملیں گے۔ جن میں حضرت ممدوح کا اسم گرامی کسی نہ کسی طرح وارد نہ ہوا ہو۔ اور آپ کے اعجاز جاندہی کی طرف اشارہ نہ کیا گیا ہو۔ لوگ مسیحا، مسیح، عیسیٰ روح اﷲ، اعجاز عیسوی، دم عیسیٰ، شفائے مسیحا وغیرہ الفاظ سے اس قدر گوش آشنا ہیں۔ اور حضرت موصوف کو اتنا مظہر قدرت الٰہی ومصدر فیوض غیر متناہی جانتے اور لائق توقیر واحترام مانتے ہیں۔ کہ اگر کوئی شخص خود کو آپ کے نام سے نسبت دیتا ہے تو اس کی ذات میں بھی ایک نوع کی دلچسپی ضرور پیدا ہوجاتی ہے اور کچھ لوگ بخیال