احتساب قادیانیت جلد نمبر 58 |
|
ان کے نذیر ہونے کی تصدیق نہ کی تھی۔ تو آج تیرہ سو سال بعد یقین نہیں کہ مرزا قادیانی اس کی تلافی کرسکیں اور دوسرے رام چندر جی اور سری کرشن چندر جی کا نام مسلمان پیغمبروں کی ضمیمہ فہرست میں داخل کرنے پر رضا مند ہوں۔ مرزا قادیانی نے مہا تمانانک دیو کی نسبت فرمایا کہ آپ ان کو خدا پرست سمجھتے ہیں۔ اور ان کی برائی آپ کو پسند نہیں۔ مرزا قادیانی گرو نانک کو ان انسانوں سے سمجھتے ہیں جن کے دل میں خدائے تعالیٰ اپنی محبت آپ پیدا کردیتا ہے۔ خاتمہ پر مرزا قادیانی نے ان مبارک روحوں کی پیروی سے دلوں کو روشن کرکے دوسروں کی اصلاح کی ہدایت کی۔ ایڈیٹر…مرزا قادیانی کو دریائے راوی سے چلو بھر پانی لیکر اور کچھ نہیں تو ناک کی نوک ہی ڈبو لینی تھی کہ ایک ہندو اخبار مذہب اسلام کی نسبت کیا لکھ رہا ہے۔ بات یہ ہے کہ تمام مذاہب کے بزرگوں کو جو مرزا قادیانی نے گالیاں دی ہیں اور زبان کی درانتی سے سب کو گھاس پھوس کی طرح کاٹا ہے۔ اور اس کا مزہ چکھا ہے تو اب ان کا کانشنس ملامت کررہا ہے کہ نامعقول خردجال کی جھول تو نے کیا جھک مارا۔ رام چندر رام لچھمن، گرونانک سب اچھے مگر عیسیٰ مسیح برے؟ وجہ یہ ہے کہ آپ کلجگ اوتار ہیں اور مذکورہ بالا دیوتاؤں کی روح نے آپ میں حلول کیا ہے۔ آپ مسیح موعود بھی ہیں مگر مسیح موعود کی روح نے آپ کی ذات میں حلول نہیں کیا۔ خدا نہ کرے کہ مقدس روح ناپاک جسم میں حلول کرے ایسے لیکچر سے صرف بے دال کے بودم ہی خوش ہوتے ہوں گے۔ یہ صلح کل لیکچر آپ سے مقدمات مرجوعہ نے دلوایا لیکن یاد رہے کہ ارتداد اور الحاد کے جو سخت ترین گناہ آپ سے سرزد ہوئے ہیں۔ یہ لیکچر کسی طرح ان کا کفارہ نہیں ہوسکتا۔ عدالتیں ان چالوں کو خوب سمجھتی ہیں۔ ایسے لیکچروں سے پبلک کی مخالفت بھی دور نہیں ہوسکتی۔ بلکہ اس کے زخموں پر اور بھی نمک چھڑکا جاتا ہے۔ ۳ … نظم قرآن کے متغیر کرنے میں مرزا قادیانی کا کفر مولانا شوکت اﷲ میرٹھی! جس معجز سیاق وسباق اور نظم سے قرآن مجید منزل من اﷲ ہے۔ جمہور امت محمدیہa کا اس پر اتفاق ہے کہ اس میں تغیر وتبدل کرنا خواہ کسی طرح سے ہو مثلاً کسی آیت میں کمی بیشی کرنا یا ایک لفظ یا جملہ کہیں سے اور دوسرا کہیں سے چن کر اپنی جانب سے دونوں کو کلام مربوط قرار دینا بالکل کفر ہے۔ اگر اسلامی عملداری میں کوئی مرتد ایسا کرے تو وہ واجب القتل ہے۔ مگر مرزا قادیانی آزاد برٹش گورنمنٹ کو دعا دیں۔ جس کی عملداری میں قرآن مجید بلکہ تمام اسلامی شریعت