احتساب قادیانیت جلد نمبر 58 |
|
سمجھ کر اب اس پرلعنت بھیجتے ہو۔ اگر ایسے لوگوں کو خوب یاد رکھنا چاہئے۔ شرع میں کیا شرم بڑے بڑے لوگوں کو مغالطے ہوئے ہیں اور وہ راہ راست سے بہک گئے ہیں۔ مگر بالآخر جاذبہ توفیق الٰہی سے ہدایت پاگئے ہیں۔ پس ان کو خدا کا شکر ادا کرنا چاہئے کہ شیطان کے دام سے نکل گئے۔ ’’واما بنعمۃ ربک فحدث‘‘ تعارف مضامین … ضمیمہ شحنۂ ہند میرٹھ سال ۱۹۰۴ء ۸؍نومبر کے شمارہ نمبر۴۲؍کے مضامین ۱… مرزا اور مرزائیوں کا دجال۔ مولانا شوکت اﷲ میرٹھی! ۲… ججی میں مرزا قادیانی کی اپیل۔ مولانا شوکت اﷲ میرٹھی! ۳… ضعیف حدیثوں سے استدلال۔ مولانا شوکت اﷲ میرٹھی! ۴… الخلافۃ بالمدینۃ والملک بالشام۔ مولانا شوکت اﷲ میرٹھی! ۵… مرزا قادیانی کا فریب۔ مولانا شوکت اﷲ میرٹھی! اسی ترتیب سے پیش خدمت ہیں۔ ۱ … مرزا اور مرزائیوں کا دجال مولانا شوکت اﷲ میرٹھی! مرزائی جماعت مُلّا چکڑالوی کو دجال بتاتی ہے تو ان کی رہنمائی یقینا مرزا قادیانی نے کی ہے اور مرزا قادیانی پر آسمانی باپ نے الہام کیا ہے۔ پس وہ دجال کو پہچان گئے ہیں۔ ولی راولی مے شناسد۔ لیکن تعجب ہے کہ مرزا اور مرزائی اپنے رقیبوں مسٹر پکٹ، ڈاکٹر ڈوئی، سومالی مہدی کو دجال نہیں بتاتے۔ غالباً ان کو مسیح اور مہدی مانتے ہیں۔ ان کے عقیدے میں دجال تو متعدد ہو نہیں سکتے۔ نہ اس تعدد کا نیچرل طور پر کوئی ثبوت۔ ہاں مہدی اور مسیح متعدد ہوسکتے ہیں اور متعدد کیا معنی ایک قالب میں جمع ہوسکتے ہیں۔ دیکھ لو مرزا قادیانی مجدد بھی ہیں، محدث بھی ہیں، امام الزمان بھی ہیں، خاتم الخلفاء بھی ہیں، بروزی اور برازی (تناسخی نبی) اور رسول بھی ہیں، مامور بھی ہیں، جند بیدستری اور سقنقوری بھی ہیں، برٹش عدالت کے مقہور بھی ہیں، آسمانی باپ کے مظفر اور منصور بھی ہیں، عسل زنبور بھی ہیں، (عسل مصفی ایک مرزائی کتاب کا نام ہے) ساٹھے پاٹھے ہوکر ذیابیطس سے سوکھ کر امچور بھی ہیں۔ آسمانی باپ نے مرزا قادیانی میں یہ ساری صفتیں نیچرل