احتساب قادیانیت جلد نمبر 58 |
|
اغراض اس انجمن کے اغراض ومقاصد میں وہ سب کام شامل ہیں جو خلفاء سلسلہ کی طرف سے سپرد کئے جاتے ہیں یا آئندہ کئے جاویں۔ اراکین تمام صیغہ جات سلسلہ کے ناظر اور تمام اصحاب جنہیں خلیفہ وقت کی طرف سے صدر انجمن احمدیہ کا زائد ممبر مقرر کیا جائے۔ ناظر سے مراد سلسلہ کے ہر مرکزی صیغہ کا وہ افسر اعلیٰ ہے جسے خلیفہ وقت نے ناظر کے نام سے مقرر کیا ہے۔ تقرر، علیحدگی ممبران صدر انجمن احمدیہ خلیفہ وقت کے حکم کے ماتحت ممبران صدر انجمن احمدیہ کا تقرر اور علیحدگی عمل میں آتی ہے۔ ربوہ اسٹیٹ کا اجمالی نقشہ اس وقت ربوہ میں صدر انجمن احمدیہ کی جو نظارتیں قائم ہیں ان کا اجمالی خاکہ درج ذیل ہے: ۱…ناظر اعلیٰ ناظر اعلیٰ سے مراد وہ ناظر ہے جس کے سپرد تمام محکمہ جات کے کاموں کی نگرانی ہو۔ وہ خلیفہ اور دیگر ناظروں کے درمیان واسطہ ہوتا ہے۔ عموماً ناظر اعلیٰ اس شخص کو مقرر کرتے ہیں جس میں ذاتی رائے کا مادہ مفقود ہو اور خلیفہ صاحب کے ہر جائز وناجائز حکم پر سرخم تسلیم کرے اور جو قابلیت اور علمیت کے لحاظ سے بہت ہی کم ہو۔ نمونہ عکسی فارم بسم اﷲ الرحمن الرحیم۰ نحمدہ ونصلی علیٰ رسولہ الکریم! از: دفتر امور عامہ (ہوم سیکرٹری) جماعت احمدیہ قادیان ۲…ناظر امور عامہ (ہوم سیکرٹری) (وزیر) داخلہ ان کے سپرد مقدمات فوجداری کی سماعت، سزاؤں کی تنفید، پولیس اور حکومت سے روابط قائم کرنے کا کام ہے۔