احتساب قادیانیت جلد نمبر 58 |
|
بخدمت مکرم جناب محمد صالح نور صاحب السلام علیکم ورحمتہ اﷲ وبرکاتہ، بجواب آپ کی چٹھی مورخہ ۱۹؍اپریل ۱۹۵۷ء کے جواب میں عرض ہے کہ دفتر امور عامہ کی رپورٹ یہ ہے کہ آپ کو اخراج از ربوہ، اخراج ازجماعت اور وقف سے فراغت تین سزائیں دی گئی تھیں اور معافی صرف ایک سزا یعنی اخراج از جماعت کی ہوئی ہے۔ باقی دونوں سزائیں قائم ہیں۔ اس لئے فی الحال وصیت کی بحالی کا سوال پیدا نہیں ہوتا۔ والسلام! دستخط بحروف اردو: سیکرٹری مجلس کارپرداز ربوہ نقل بخدمت امیر جماعت احمدیہ قصور، بغرض اطلاع مرسل ہو بغیر اجازت ربوہ جانا بھی جرم بسم اﷲ الرحمن الرحیم۰ نحمدہ ونصلی علیٰ رسولہ الکریم! نظارت امور عامہ، صدر انجمن احمدیہ پاکستان مکرم صالح نور صاحب قصور ضلع لاہور السلام علیکم ورحمتہ اﷲ وبرکاتہ، آپ مورخہ ۲؍مئی ۱۹۵۷ء کو بغیر اجازت ربوہ تشریف آئے اور اپنے آنے کی اطلاع نظارت ہذا کو نہیں دی۔ مطلع فرماویں کہ آپ نے یہ خلاف ورزی کیوں کی۔ کیونکہ نہ آپ کے خلاف اس خلاف ورزی ک بناء پر ایکشن لیا جائے۔ دستخط بحروف انگریزی، ناظر امور سلسلہ عالیہ احمدیہ مصافحہ کرنا بھی جرم بسم اﷲ الرحمن الرحیم۰ نحمدہ ونصلی علیٰ رسولہ الکریم! نظارت امور عامہ، صدر انجمن احمدیہ پاکستان مکرمی محترم محمد صالح صاحب نور ۱… بجواب آپ کی چٹھی مورخہ ۷؍مئی ۱۹۵۷ء تحریر خدمت ہے کہ اعلان کے متعلق آپ کو پہلے جواب دیا جاچکا ہے کہ وہ محلہ جات میں کروا دیا گیا تھا اور امیر صاحب ضلع لاہور اور صدر صاحب قصور کی خدمت میں اطلاع کر دی تھی۔ ۲… وصیت کے متعلق آپ وصیت دفتر سے بات چیت کر لیں۔