احتساب قادیانیت جلد نمبر 58 |
|
’’اس وقت تک کہ تمہاری بادشاہت قائم نہ ہو جائے، تمہارے راستہ سے یہ کانٹے ہر گز دور نہیں ہوسکتے۔‘‘ (الفضل مورخہ ۸؍جولائی ۱۹۳۰ء) خلیفہ وقت سے بہتر ’’غرض سیاست میں مداخلت کوئی غیردینی فعل نہیں ہے۔ بلکہ یہ ایک دینی مقاصد میں شامل ہے۔ جس کی طرف توجہ کرنا وقتی ضروریات اور حالات کے مطابق لیڈران قوم کا فرض ہے… پس قوم کے پیش آمدہ حالات کو مدنظر رکھنا اور اس کی تکالیف کو دور کرنے کی تدابیر کرنا اور ملکی سیاست میں رہنمائی کرنا خلیفہ وقت سے بہتر اور کوئی نہیں کر سکتا۔ کیونکہ اﷲتعالیٰ کی نصرت اور تائید اس کے شامل حال ہوتی ہے اور اس زمانہ میں گذشتہ ۱۵سال کے تاریخی واقعات ہمارے اس بیان پر صداقت کی مہر لگارہے ہیں۔‘‘ (الفضل مورخہ ۲۵؍دسمبر ۱۹۳۲ء) تمام دنیا پر عمل برتری ’’ہم میں سے ہر ایک شخص یہ یقین رکھتا ہے کہ تھوڑے عرصہ کے اندر ہی (خواہ ہم اس وقت تک زندہ رہیں یا نہ رہیں لیکن بہرحال وہ عرصہ غیرمعمولی طور پر لمبا نہیں ہوسکتا) ہمیں تمام دنیا پر نہ صرف عملی برتری حاصل ہوگی بلکہ سیاسی اور مذہبی برتری بھی حاصل ہوجائے گی۔ اب یہ خیال ایک منٹ کے لئے بھی کسی سچے احمدی کے دل میں غلامی کی روح پیدا نہیں کر سکتا۔ جب ہمارے سامنے بعض حکام آتے ہیں تو ہم اس یقین اور وثوق کے ساتھ اس سے ملاقات کرتے ہیں کہ کل یہ نہایت ہی عجزوانکسار کے ساتھ ہم سے استمداد کر رہے ہوں گے۔‘‘ (الفضل مورخہ ۲۲؍اپریل ۱۹۳۸ء) احمدی حکومت قائم کرنا ’’میں تو اس بات کا قائل ہوں کہ انگریزی حکومت چھوڑ، دنیا میں سوائے احمدیوں کے اور کسی کی حکومت نہیں رہے گی۔ پس جب کہ میں اس بات کا قائل ہوں۔ بلکہ اس بات کا خواہشمند ہوں کہ دنیا کی ساری حکومتیں مٹ جائیں اور ان کی جگہ احمدی حکومتیں قائم ہو جائیں تو میرے متعلق یہ خیال کرنا کہ میں اپنی جماعت کے لوگوں کو انگریزوں کی دائمی غلامی کی تعلیم دیتا ہوں۔ کہاں تک درست ہوسکتا ہے۔‘‘ (الفضل مورخہ ۲۱؍نومبر ۱۹۳۹ء) تیار رہنا چاہئے ’’ہمیں نہیں معلوم ہمیں کب خدا کی طرف سے دنیا کا چارج سپرد کیاجاتا ہے۔ ہمیں