احتساب قادیانیت جلد نمبر 58 |
پھر مزید فرمایا: ’’میں نے اس پر خطبہ پڑھا اور کہا کہ یہ ضبط کرنے والا طریق ٹھیک نہیں۔ تب تو ان لوگوں کے دلوں میں شبہ پیدا ہوگا کہ ہماری باتوں کا جواب کوئی نہیں۔ واقعہ میں محمد رسول اﷲﷺ ایسے ہی ہوں گے۔ تبھی کتاب ضبط کرتے ہیں۔ اس کا جواب نہیں دیتے۔ اصل طریق یہ تھا کہ اس کا جواب دیا جاتا اور امریکہ اور ہندوستان میں شائع کر دیا جاتا۔‘‘ (الفضل مورخہ ۱۲؍مارچ ۱۹۵۷ء) ناپسندیدہ بات دیکھ کر خاموش نہ رہو بلکہ اصلاح کی کوشش کرو (نوٹ… یہ مضمون پہلے ’’تاریخ محمودیت‘‘ میں گزر چکا ہے۔ اس لئے یہاں سے حذف کر دیا ہے۔ مرتب!) مرزامحمود کی طرف سے کھلی اجازت (نوٹ… یہ مضمون بھی پہلی کتاب میں گزر چکا ہے۔ اس لئے یہاں سے حذف کر دیا ہے۔ مرتب!) ہاتھی کے دانت کھانے کے اور دکھانے کے اور لیکن اخبار الفضل میں بارہا ناظر امور عامہ کی طرف سے اعلان ہوچکا ہے کہ مخالفین یعنی گھر کے بھیدی کا جو لٹریچر بھی احمدیوں کے پاس پہنچے اس کو مت پڑھیں۔ بلکہ وہ مرکز (ربوہ) میں بھیج دیں۔ (الفضل مورخہ ۷؍اپریل ۱۹۵۷ء) پھر اسی الفضل میں اپنے خلف الرشید کو تاکید کی جاتی ہے کہ ستیارتھ پرکاش جیسی گندی کتاب ضرور پڑھا کرو۔ چنانچہ خلیفہ صاحب فرماتے ہیں: ’’میرے بچے جوان ہوگئے ہیں۔ میں ہمیشہ انہیں کہاکرتا ہوں کہ قرآن کریم کے علاوہ ستیارتھ پرکاش اور انجیل وغیرہ بھی پڑھا کرو۔‘‘ (الفضل مورخہ ۲؍اگست ۱۹۳۹ء) دس شرائط بیعت (نوٹ… یہ شرائط پہلی کتاب میں موجود ہیں۔ اس لئے یہاں سے حذف کر دی ہیں۔ مرتب!) ۱…مباہلہ کا مطالبہ جائز ہے … بانی سلسلہ کا فیصلہ ۲…کیا زنا کے الزام پر مباہلہ جائز ہے؟ ۳…کھلی چٹھی