احتساب قادیانیت جلد نمبر 58 |
|
یہ بکواس بھی کی ہے کہ کوئی شخص آقائے دوجہاں سرور کائنات خاتم الانبیاء محمد رسول اﷲﷺ سے بھی بڑھ سکتا ہے، وغیرہ وغیرہ۔ اس کے تمام من گھڑت عقائد جو انگریز کے زیر سایہ جنم لیتے رہے اس کے اپنے بدکرداری کی وجہ سے نہ صرف باطل بلکہ ذلیل ورسوا ہوگئے۔ یہ کتاب اپنی افادیت اور اپنی کیفیت کے لحاظ سے موجودہ مذہبی لٹریچر میں ایک خاص اہمیت رکھتی ہے۔ ایک عام شخص کو سمجھنے اور سمجھانے میں بہترین معاون ومددگار ہوگی۔ اس کی خصوصیت سے کئی سعید روحیں ہدایت کی نعمت سے فیضیاب ہوسکتی ہیں۔ پس ہر صداقت پسند انسان سے مخلصانہ اپیل ہے کہ اس کتاب کا اوّل سے آخر تک بغور مطالعہ کرے تاکہ حق وباطل میں خود بھی فیصلہ کر سکے۔ اس لئے اپنی پہلی فرصت میں منگوا کر فائدہ اٹھائیے؟ تبلیغی مقاصد کے لئے استعمال کیجئے اور ایسے ناپاک نجس رہنما سے خلاصی پاکر ابدی سکون حاصل کیجئے؟ میں اﷲتعالیٰ کا تہہ دل سے شکرگزار ہوں کہ اس نے مجھ جیسے عاجز انسان کو اس بدباطن دجال کا دجل وفریب آشکارا کرنے کے لئے توفیق دی اور ہر آنے والے خطرات کو حرف غلط کی طرح دل ودماغ سے نکال کرخدمت گزاری کی جرأت بخشی ہے۔ بالآخر قارئین سے امید رکھتا ہوں کہ آپ بھی اپنی ذمہ داری کا احساس کریں گے۔ اس کی اشاعت میں ہر ممکن تعاون فرما کر ثواب دارین حاصل کریں گے۔ خادم ملت: محمد مظہر الدین ملتانی! (نوٹ… اس کتاب کا یہاں پر ’’حرف آغاز‘‘ تھا۔ وہی ’’تاریخ محمودیت‘‘ میں بھی ہے جو پہلے آپ پڑھ چکے ہیں۔ اس لئے یہاں حذف کر دیا ہے۔ مرتب!) چند قابل غور حقائق … جنسی انارکی شفیق مرزا، بی۔اے! (نوٹ… یہی مضمون ’’شہر سدوم‘‘ میں آرہا ہے اس لئے یہاں سے حذف کر دیا ہے۔ مرتب!) امام جماعت احمدیہ کا اعلان ضبط کرنے والا طریق ٹھیک نہیں ’’اسلام کے خلاف بھارت میں شائع شدہ ’’مذہبی راہنما‘‘ کے جواب کا صحیح طریق یہ ہے کہ ہم اس کا مدلل رد لکھیں اور اس کی وسیع اشاعت کریں۔‘‘ (الفضل مورخہ ۲۳؍نومبر ۱۹۶۱ء)