احتساب قادیانیت جلد نمبر 58 |
|
کمالات محمودیہ جس میں بدباطل دجال کے دجل وفریب کے چند اہم مگر پوشیدہ اوراق درج کئے گئے ہیں۔ اس کے پڑھنے کے بعد کئی سعید روحیں ہدایت کی نعمت سے فیضیاب ہوسکتی ہیں۔ سعید روحوں کی ہدایت کے لئے یہ کتاب بطور ایک نشان کے پیش کی جارہی ہے۔ کیونکہ مرزامحمود احمد خلیفہ نے مذہب کے نام پر طویل عرصلہ تک نہ صرف بلیک میلنگ کی بلکہ بانی سلسلہ اپنے والد مرزاغلام احمد قادیانی کے اصولوں سے صریح انحراف کیا۔ مذہب کے نام پر ناروا سکیمیں مرتب کر کے سیاسی ہتھکنڈے استعمال کئے۔ اپنی بدکرتوتوں کو چھپانے کے لئے قتل وغارت، جھوٹ، مکروفریب اور دغابازی سے کام لیا اور خود کوبھی مقدس ظاہر کرنے کی ناپاک کوشش کی۔ لیکن خدا کے گھر میں دیر ضرور ہے اندھیر نہیں۔ اس نے طویل مہلت کے بعد اس شخص کو اپنی گرفت میں لے لیا۔ دماغ ماؤف ہوا اور فالج کا شکار رہا۔ کروٹ لینے کے لئے بھی دوسروں کا سہارا لیتا۔ حتیٰ کہ ٹٹی پیشاب بھی چارپائی پر کرتا رہا اور متواتر گیارہ سال بستر مرگ پر پڑا رہا۔ بالآخر سسک سسک کر دم نکلا اور آنجہانی ہوگیا۔ اس طرح اس کی ایک چہیتی بیوی مریم تھی اور یہ بھی اس کی بدکاریوں میں برابر کی شریک تھی۔یہ بھی آتشک جیسی موذی مرض میں مبتلا ہوگئی۔ اس کا تمام بدن سر سے پیر تک گل سڑ گیا۔ تمام ظاہری کوششوں کے باوجود یہ بھی آنجہانی ہوگئی۔ (پوری تفصیل کے لئے کتاب ربوہ کا پوپ دیکھئے) غرضیکہ اس کی وہی حالت ہوگئی جو کسی زمانہ میں امریکہ کے ڈاکٹر ڈوئی کی تھی۔ یہ نشان اپنی آنکھوں سے دیکھئے اور ایسے ناپاک انسان کی پیروی سے نجات حاصل کیجئے۔ اس کتاب میں مذہبی اور دنیاوی طریق سے تمام دلائل پیش کئے گئے ہیں۔ تاکہ کم ازکم جماعت ربوہ کا ہر فرد ایسے بدکردار کا احتساب کر سکے۔ یہ کتاب محض خدمت اور بطور نشان کے اصول پر مرتب کی گئی ہے تاکہ مذہب کے نام پر لوگوں کو بے وقوف بنانے والوں کی صحیح تاریخ دنیا کے سامنے آجائے۔ اس ناپاک انسان نے مقدس دین کو بازیچہ اطفال بنایا۔ جعلی نبوت اور مصلح ہونے کا ڈھونگ رچا کر اسلامی اصطلاحوں سے اپنے آپ کو بریکٹ کیا۔ اب مرزامحمود احمد، بشیر احمد، شریف احمد، مبارکہ بیگم، امتہ الحفیظ (بھائی بہن) تمام کے تمام بدکرداری کے لحاظ سے بے مثل ہیں۔ پنجتن پاک سے مشابہت دے کر مسلمانوں کے جذبات کومجروح کیا جاتا ہے۔ علاوہ ازیں اس نجس لعنتی رہنما نے