احتساب قادیانیت جلد نمبر 58 |
تعالیٰ! کیونکہ وہ آواز اپنے اندر حق رکھتی ہے اور حق کبھی دبایا نہیںجاسکتا۔ مجھے ناکامی سے ڈرایا جاتا ہے اور کہا جاتا ہے کہ اس سے قبل بھی لوگ اٹھے اور ناکام رہے۔ ممکن ہے کہ پہلے اٹھنے والے کسی دنیوی غرض کے ماتحت یا انتقامی جذبہ کے ماتحت اٹھے ہوں۔ اس لئے ناکام رہے ہوں۔ لیکن مجھے اپنی کامیابی پر خداتعالیٰ کی مدد اور نصرت اور تائید کے ساتھ پورا یقین ہے۔ کیونکہ میں اس کی ذات پر بھروسہ کر کے اسی کے پیارے مسیح موعود کی لائی ہوئی تعلیم اور اس کی بنائی ہوئی مقدس جماعت میں جو بگاڑ پیدا ہوکر اسے تباہی کی طرف لے جانے والا ہے اس کی اصلاح کے لئے کھڑاہوا ہوں۔ مجھے بعض دوستوں نے کہا ہے کہ ان کو جماعت پر بڑا اقتدار ہے۔ پھونک مار کر تمہیں اڑا دیں گے۔ میں نے کہا کہ ان کے اقتدار اور اپنی بے بسی کو میں بھی سمجھتا ہوں۔ لیکن حق کی قوت بڑی زبردست قوت ہے جو باطل کی تمام قوتوں کو مٹا ڈالتی ہے۔ ممکن ہے کہ میں کچلا جاؤں اور جماعت میری طرف توجہ نہ کرے۔ لیکن جو بات میں جماعت کے اندر قائم کرنا چاہتا ہوں اور جس سچائی کی طرف لانا چاہتا ہوں وہ ضرور قائم ہو کر رہے گی اور وہ نقائص جو گھن کی طرح سلسلہ کی چھتوں کی لکڑی کو کھا رہے ہیں انشاء اﷲ تعالیٰ! اس کے ذریعہ دور ہو جائیں گے۔ ’’وما علینا الا البلاغ‘‘ پس میں دوستوں کی طرف سے اس درد مندانہ اپیل کے جواب کا چند دن تک انتظار کر کے اپنے مفصل بیان کو شائع کرنے کے متعلق فیصلہ کروںگا۔ والسلام علیٰ من اتبع الہدیٰ! خاکسار: عبدالرحمن مصری، ہیڈ ماسٹر مدرسہ احمدیہ قادیان، مورخہ ۲۹؍جون ۱۹۳۷ء نمبر۵… جماعت کو خطاب ’’ولا یجرمنکم شنأن قوم علیٰ الّا تعدلوا عدلواہو اقرب للتقویٰ‘‘ ’’(اے مؤمنو) لوگوں کی دشمنی ہمیں اس بات پر آمادہ نہ کر دے کہ تم انصاف کو ہاتھ سے دے دو۔ انصاف کرو۔ کیونکہ یہی تقویٰ کے زیادہ قریب ہے۔‘‘ اے مسیح موعود کی مقدس اور صحابہ کرامؓ کی بروز جماعت! میں آپ کو ارشاد الٰہی ’’ذکر فان الذکری تنفع المؤمنین‘‘ (الٰہی ارشادات یاد دلاتا ہوں کیونکہ یہ مومنوں کو نفع دیتا ہے) کے ماتحت آپ کی ایک عظیم الشان غلطی کی طرف توجہ دلاتا ہوں۔ جس کا ارتکاب آپ سے نادانستہ اور بغیر سوچے سمجھے ہوگیا ہے اور یقین رکھتا ہوں کہ اس کا علم پانے پر آپ فوراً اس غلطی پر اظہار افسوس کرتے ہوئے اسے واپس لیں گے۔ کیونکہ اﷲتعالیٰ نے اپنی کتاب قرآن مجید میں مومنوں کی یہ صفت بیان فرمائی ہے: ’’والذین اذا فعلوا فاحشۃ او ظلموا انفسہم ذکرواﷲ فاستغفر والذنوبہم ومن یغفر الذنوب الا اﷲ ولم یصرّوا واعلی ما