احتساب قادیانیت جلد نمبر 58 |
|
میں ایک عریضہ پہلے ارسال خدمت کر چکا ہوں۔ ابھی تک جناب کی طرف سے کوئی جواب موصول نہیں ہوا۔ مجھے ڈر ہے کہ کہیں Prestige (وقار) کا خیال اس مخلصانہ اور ہمدردی سے بھری ہوئی نصیحت کو قبول کرنے سے مانع نہ ہو۔ پھر آپ کی خدمت میں دوبارہ عرض کرتا ہوں کہ آپ مجھ پر اعتماد کریں اور یہ یقین کر لیں کہ جو کچھ میں نے عرض کیا ہے وہ سلسلہ اور آپ کی ذات دونوں کو بدنامی سے بچانے کے لئے عرض کیا ہے اور میں دل سے یہ چاہتا ہوں کہ یہ معاملہ پبلک میں نہ آئے اور انشاء اﷲ! یہ بصیغہ راز ہی رہے گا۔ آپ یہ خیال بھی دل میں نہ لائیں کہ آپ کے Prestige یعنی وقار کو یا آپ کے مقام کو اس سے کوئی صدمہ پہنچے گا۔ اگر آپ ان باتوں سے توبہ کر لیں اور اپنی اصلاح کر لیں تو آپ ہمیں پہلے سے بھی بڑھ کر مخلص پائیں گے۔ یہ بات آپ سے مخفی نہیں رہ سکتی کہ جماعت کا فرض ہے کہ اپنے اس خلیفہ کے اعمال کی جو خداتعالیٰ کی طرف سے براہ راست مامور نہیں کیا جاتا۔ نگہداشت رکھے اور اگر اسے شریعت سے منحرف ہوتے دیکھے تو اس کو شریعت کی اطاعت کی طرف لائے۔ چنانچہ حضرت ابوبکرؓ کے خطبہ کے مندرجہ ذیل الفاظ ملاحظہ فرمائیں: ’’انما ان مثلکم انما الیٰ متبع ولست بمبتدع فان استقمت فتابعونی وان زغمت فقومونی الاوان لی شیطاناً یعترینی نازاً اتانی فاجتنبونی‘‘ ترجمہ: ’’میں صرف تمہاری مانند امت کا ایک فرد ہوں۔ میں تو مقررہ شریعت کی اتباع کرنے والا ہوں۔ میں اس شریعت میں کوئی نئی چیز داخل نہیں کر سکتا۔ اگر میں سیدھا رہوں تو میری تابعداری کرو۔ اگر میں شریعت کے احکام سے منحرف ہو جاؤں تو مجھے سیدھا کردو۔ یہ بھی سن لو کہ میرا بھی شیطان ہے جو مجھے آچمٹتا ہے۔ پس جب وہ میرے پاس آئے تو مجھ سے الگ ہو جاؤ۔‘‘ (زائد عبارت) یہ ترجمہ خط میں نہیں لکھا گیا۔ الفاظ واضح ہیں مجھے آپ کے سامنے کسی قسم کا استدلال کر کے پیش کرنے کی ضرورت نہیں۔ آپ خود اچھی طرح سے سمجھ سکتے ہیں۔ پس ایسی صورت میں ہمارا یہ فرض ہے کہ ہم آپ کے اعمال میں اگر کوئی خلاف شریعت جزو دیکھیں تواس سے آپ کو روکنے کی اپنی پوری کوشش کریں۔ اب میرے علم میں جب وہ باتیں آچکی ہیں جن کا ذکر میں اپنے پہلے عریضہ میں کرچکا ہوں تو میرا فرض ہے کہ میں اس کی اصلاح کروں اور اس کے دو ہی طریق ہوسکتے ہیں۔ اوّل… یہ کہ میں خود بصیغہ راز آپ سے عرض کروں اور اس پر میں نے عمل کیا ہے۔ دوم… اگر آپ توجہ نہ فرمائیں تو پھر جماعت کے سرکردہ اصحاب کے سامنے تمام واقعات