احتساب قادیانیت جلد نمبر 58 |
|
میں بھی ہوں تیری چشم پر افسوں کا معترف جادو وہی ہے آج اے قادیان شکن اطالوی رقاصہ کا الفضل میں اعتراف اس کے بعد مختلف اخباروں میں شوروغوغا ہونے لگا۔ خلیفہ صاحب قادیان کی خطبہ جمعہ کی تقریر شائع ہوئی۔ جس میں اس اطالوی لیڈی کے لے جانے کا اعتراف کیا۔ مگر اس کی وجہ یہ بتائی کہ میں اس لیڈی کو اپنی بیویوں اور لڑکیوں کی انگریزی لہجہ کے لئے لایا تھا۔ (الفضل ۱۸؍مارچ ۱۹۳۴ء) اس کا جواب اہل حدیث نے یوں لکھا: ’’پس مطلع صاف ہوگیا۔ مگر سوال یہ ہے کہ اطالوی عورت خاص کر ہوٹل کی خادمہ انگریزی کیا پڑھائے گی۔ اطالوی لوگ تو خود انگریزی صحیح نہیں بول سکتے۔ انگریزی زبان میں دو حروف ڈی(D) اور ٹی(T) بالخصوص ممتاز ہیں۔ دونوں حروف اطالوی لوگ عربوں کی طرح ادا نہیں کر سکتے۔ علاوہ اس کے ایسی معلمہ کا اثر معصومات لڑکیوں اور پردہ نشیں بیویوں پر کیا ہوگا؟‘‘ (اہل حدیث امرتسر) اطالوی حسینہ سسل ہوٹل لاہور کی ایک اطالوی منتظمہ جو ہوٹل میں مرزامحمود احمد خلیفہ قادیان کے ایک روزہ قیام کے بعد اچانک غائب ہوگئی تھی دوسرے دن قادیان کی مقدس سرزمین میں دیکھی گئی۔ ہوٹل سسل کی رونق عریاں عشاق شہر کا ہے زمیندار سے سوال ہوٹل سسل کی رونق عریاں کہاں گئی اس کے جلو میں جان گئی ایمان کے ساتھ ساتھ کیا کیا نہ تھا جو لے کے وہ جان جہاںگئی خوف خدائے پاک دلوں سے نکل گیا آنکھوں سے شرم سرور کون ومکاں گئی بن کر فروش حلقہ رندان لم یزل لے کر گئی وہ شر کا سامان جہاں گئی روما سے ڈھل کے برق کے سانچہ میں آئی تھی اب کس حریم ناز میں وہ جان جاںگئی یہ چیستان سنی تو زمیندار نے کہا اتنا ہی جانتا ہوں کہ وہ تادیاں گئی (زمیندار مورخہ ۱۵؍مارچ ۱۹۳۷ء) اطالوی حسینہ مس روفو تمہیں مشی فی النوم کی بھی خبر ہے زمانہ کے اے بے خبر فلیسوفو ملے گا تمہیں یہ سب قادیاں سے جہاں چل کے سوتے میں آئی مس روفو