احتساب قادیانیت جلد نمبر 58 |
سب سے بڑا معلم انسان کی فطرت صیحہ ہے۔ جس کی روشنی میں انسان اپنے قدموں کو استوار رکھتا ہے اور ہر افتاد پر ڈگمگانے سے بچاتا ہے۔ اگر یہ کلی طور پر مسخ ہو جائے تو پھر کیسی ہے راہ روی کا احساس دل میں نہیں رہتا۔ اﷲتعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ ہمیں اپنی رضا کی راہوں پر چلائے۔ آمین! آپ کا ریاضؔ!‘‘ شہادت نمبر:۲۵ … حلفیہ شہادت (اگر میں جھوٹ بولوں تو خداکی لعنت ہو مجھ پر) جناب غلام حسین صاحب احمدی فرماتے ہیں۔ ’’میں نے اپنی شہادت کے علاوہ حبیب احمد کا بھی ذکر کیا تھا۔ وہ مجھے قادیان میں لے گئے۔ میں نے ان سے قسم دے کر دریافت کیا تو انہوں نے… قسم کھا کر مجھے بتلایا کہ حضرت صاحب (مرزامحمود احمد) نے دو مرتبہ ان سے لواطت (یعنی منڈے بازی) کی ہے۔ ایک دفعہ قصر خلافت میں اور دوسری دفعہ ڈلہوزی میں، میں نے اس سے تحریری شہادت مانگی تو پوری تفصیل کے ساتھ نہیں لکھی بلکہ نامکمل لکھ کر دی۔ حبیب احمد صاحب اعجاز اس کی پوری پوری تصدیق فرمارہی ہیں جو درج ذیل ہیں۔ بسم اﷲ الرحمن الرحیم…وعلیٰ عبدہ المسیح الموعود…نحمدہ ونصلی علیٰ رسولہ الکریم بخدمت شریف جناب بھائی غلام حسین صاحب السلام علیکم ورحمتہ اﷲ وبرکاتہ، کے بعد التماس ہے کہ جو میں آپ کو… جو بات بتائی تھی میں خدا کو حاضر ناظر جان کر کہتا ہوں کہ وہ بات بالکل صحیح ہے۔ اگر میں جھوٹ بولوں تو خدا کی لعنت ہو مجھ پر… خاکسار: حبیب احمد اعجاز!‘‘ شہادت نمبر:۲۶ … راجہ بشیراحمد صاحب رازی مکرمی محترمی راجہ علی محمد صاحب ریٹائرڈ افسر مال، امیر جماعت احمدیہ گجرات کے چشم چراغ ہیں۔ آپ نے خدمت دین کے لئے ۱۹۴۵ء میں اپنے آپ کو وقف کیا اور پورے اخلاص کے ساتھ دین کو دنیا پر مقدم کرنے کا عہد کیا۔ اور خلیفہ ربوہ کے بلاوے پر آپ ربوہ تشریف لے آئے اور نائب ایڈیٹر صدر انجمن احمدیہ ربوہ کے کام پر مامور کیاگیا۔ آپ نے اس کام کو یا جو کام بھی آپ کے سپرد کئے جاتے نہایت ہی استقلال اور دیانتداری سے سرانجام دیتے رہے۔ آپ ربوہ کے کچے کواٹروں میں رہائش پذیر تھے اور دوستوں کے علاوہ آپ کے مراسم جناب شیخ نور الحق صاحب احمدیہ سنڈیکٹ سے ہوئے تو انہوں نے خلیفہ صاحب کی آلودہ زندگی کا ایسا بھیانک منظر پیش کیا۔ آپ ششدر رہ گئے۔ آپ کا