احتساب قادیانیت جلد نمبر 58 |
|
اگر خلیفہ صاحب مباہلہ کے لئے نکلیں تو میں مباہلہ کے لئے حاضر ہوں۔ یہ الفاظ میں نے دلی ارادہ سے لکھ دئیے ہیں تاکہ دوسروں کے لئے ان کی حقیقت کا انکشاف ہو سکے۔ والسلام! خاکسار: ڈاکٹر محمد عبدﷲ آنکھوں کا ہسپتال قادیان !‘‘ شہادت نمبر:۵ … حلفیہ شہادت ’’میں خدا کو حاضر وناظر جان کر اس کی قسم کھا کر یہ تحریر کرتا ہوں کہ موجودہ خلیفہ مرزامحمود احمد دنیادار، عیش پرست اور بدچلن انسان ہے۔ میں ہر وقت اس سے مباہلہ کے لئے تیار ہوں۔ مستری اﷲ بخش احمدی قادیان!‘‘ شہادت نمبر:۶ ’’بیگم صاحبہ ڈاکٹر عبداللطیف صاحب مرحوم ہم زلف، خلیفہ ربوہ فرماتی ہیں: ’’مرزامحمود احمد خلیفہ ربوہ بدچلن، زناکار انسان ہیں۔ میں نے ان کو خود زنا کرتے دیکھا اور میں اپنے دونوں بیٹوں کے سر پر ہاتھ رکھ کر مؤکد بعذاب حلف اٹھاتی ہوں۔‘‘ بے خوف مجاہد خان عبدالرب خان صاحب برہم صدر انجمن کے دفتر بیت المال میں کام کرتے اور سر محمد ظفر اﷲ کی کوٹھی کے ایک حصہ میں رہائش پذیر تھے۔ آپ نے مرزامحمود کی ہمشیرہ کا دودھ بھی پیا ہوا ہے۔ اس سے آپ گہرے مراسم کا اندازہ لگائیے۔ باوجود اس قدر گہرے تعلقات کے جب حق کی بات کا قصہ آیا حق کو مقدم کر کے خدا کو خوش کر لیا۔ امر واقعہ یہ ہے کہ آپ نے ایک مخلص قادیانی دوست کو مرزامحمود احمد صاحب خلیفہ قادیان کی آلودہ زندگی کے مخفی در مخفی حقائق سنائے۔ اس پر اس مخلص احمدی دوست نے مرزامحمود احمد صاحب کو لکھ بھیجا کہ خان صاحب موصوف نے آپ کی بدچلنی کے واقعات سنا کر مجھے محو حیرت کر دیا ہے اور دلائل اس نے ایسے دئیے ہیں جو میرے دل ودماغ پر اثر انداز ہوتے ہیں۔ اس شکایت کے چند گھنٹے بعد مرزابشیراحمد ایم۔اے المعروف قمر الانبیاء نے خان صاحب موصوف کو بلا کر سمجھایا کہ اگر حضور کچھ باتیں دریافت کریں تو اس سے لاعلمی کا اظہار کر دینا۔ آپ خاموش ہوگئے۔ مرزابشیراحمد ایم۔اے کے دل میں خیال آیا اب بس کام بن گیا۔ ان کے ایک آدھ گھنٹہ بعد برہم صاحب کو قصر خلافت میں مرزامحمود احمد صاحب نے بلایا۔ جب آپ وہاں گئے تو وہ مخلص احمدی دوست بھی موجود تھا اور خان صاحب موصوف کے