احتساب قادیانیت جلد نمبر 58 |
|
والد محترم بھی وہیں تھے اور دو تین تنخواہ دار ایجنٹ بھی تھے اور سب کو اکٹھے کرنے کا مطلب یہ تھا۔ تاکہ رعب ڈال کر حق کو بدلا جاسکے۔میں عرض کر رہا تھا کہ خلیفہ صاحب نے جب خان صاحب موصوف سے دریافت کیا تو اس بے خوف مجاہد نے کہا جو کچھ میں نے آپ کے بدچلنی کے متعلق ان صاحب سے کہا وہ حرف بحرف درست ہے۔ آخر جب کام نہ بنا تو کھڑے ہوکر خلیفہ صاحب نے احسان گننے شروع کر دئیے اور ساتھ ہی یہ کہا کہ تم نے میری ہمشیرہ کا دودھ بھی پیا ہوا ہے۔ خان صاحب موصوف نے کہا یہ درست ہے۔ لیکن یہ حق کا معاملہ ہے۔ دنیاداری کے مقابلہ میں حق مقدم ہے اور اس حق کے لئے ہم نے حضرت مسیح موعود (مرزاقادیانی) کو مانا ہے۔ اس لئے آپ نے قصر خلافت سے آکر ازخود بیعت سے علیحدگی کا اعلان کر دیا۔ آپ نے ایک کتاب ’’بلائے دمشق‘‘ بھی لکھی ہے۔ جس میں حضرت مسیح موعود (مرزاقادیانی) کے حوالوں سے ثابت کیا ہے کہ خلیفہ قادیان غیر صالح ہے۔ اس کا اشتہار اس کتاب کے صفحہ۸۰ پر ملاحظہ کریں۔ خان صاحب کا حلفیہ بیان درج ذیل ہے۔ شہادت نمبر:۷ … حلفیہ شہادت ’’میں شرعی طور پورا پورا اطمینان حاصل کرنے کے بعد خدا کو حاضر ناظر جان کر یہ کہتا ہوں کہ موجودہ خلیفہ صاحب یعنی مرزامحمود احمد کا چال چلن نہایت خراب ہے۔ اگر وہ مباہلہ کے لئے آمادگی کا اظہار کریں اور میں خدا کے فضل سے ان کے مدمقابل مباہلہ کے لئے ہر وقت تیار ہوں۔ والسلام! عبدالرب خان برہم!‘‘ شہادت نمبر:۸ … حلفیہ شہادت ’’میری قادیانی جماعت سے علیحدگی کے وجوہات منجملہ دیگر دلائل کے براہین ایک وجہ اعظم جناب خلیفہ صاحب کی سیاہ کاریاں اور بدکاریاں ہیں۔ یہ حقیقت ہے کہ خلیفہ صاحب مقدس اور پاکیزہ انسان نہیں ہے۔ بلکہ نہایت ہی سیاہ کار اور بدکار ہے۔ اگر خلیفہ صاحب اس امر کے تصفیہ کے لئے مباہلہ کرنا چاہیں تو میں بطیب خاطر میدان مباہلہ میں آنے کے لئے تیار ہوں۔ فقط! خاکسار: عتیق الرحمن فاروق، سابق مبلغ جماعت احمدیہ (قادیان)‘‘ شہادت نمبر:۹ … حلفیہ شہادت ’’میں خداتعالیٰ کو حاضر وناظر جان کر اس کی قسم کھا کر جس کی جھوٹی قسم کھانا لعنتیوں کا