احتساب قادیانیت جلد نمبر 58 |
|
اپنے ایسے خوفناک دشمن کا قتل کرنا اور پھانسی دینا بھی نہ آیا اور مسیح بھی وہ جو ہر طرح بیکس اور بے بس اور تنہا تنہا۔ کوئی مجرم جب ایک دفعہ جیل خانے سے بھاگ نکلتا ہے تو پھر پکڑ ا جاتا ہے۔ کیا یہودیوں میں یہ استطاعت نہ تھی جو عیسیٰ مسیح علیہ السلام کو دوبارہ پکڑ کر صلیب پر چڑھاتے۔ یہودا تو موجود تھا۔ غالباً اسی عقیدہ کے باعث دجال اور اس کے توابع نے چکڑالوی کو دجال قرار دیا۔ مُلّاچکڑالوی کو دجال بنانے کی وجہ ہم سے سنئے۔ چونکہ مرزا قادیانی مسیح موعود بنے ہیں اور مسیح کے زمانہ میں دجال بھی آئے گا تو مرزا کو لگتے ہاتھ قادیان سے کوئی پچاس کوس کے فاصلے پر دجال مل گیا۔ فی الحقیقت نہایت پرچرب پہلو شکار ملا جس کو پکڑ کر اپنی مسیحیت کے ثبوت میں پبلک کے سامنے پیش کردیا۔ لیکن مرزا قادیانی تو پورے مسیح اس وقت ہوں جب اپنے دجال کو قتل کریں۔ مگر افسوس ہے کہ وہ اس میں بھی بیٹھے ہی رہے۔ گھر سے باہر نکل کر ایک چوہیا تک تو مار نہیں سکتے یہ ماریں گے دجال کو۔ مُلّاچکڑالوی صرف حدیث کا منکر ہے۔ مرزا قادیانی حدیث اور قرآن دونوں کا منکر اب بتائو دونوں میں بڑا دجال کون ہوا؟ اچھا ہم مرزائیوں کی خاطر تھوڑی دیر کے لئے مانے لیتے ہیں کہ مُلّاچکڑالوی دجال ہی سہی لیکن دو یورپی اور ایک سومالی دجال کی نسبت کیا کہئے گا؟ مسیح کے زمانہ میں تو ایک دجال اکبر کا آنا لکھا ہے نہ کہ چار کا۔ اب مرزا قادیانی کی مسیحیت کہاں چھپتی پھرے گی؟ ہات تیری کی۔ آسمانی باپ کے گنڈوں پر بہت بکر کود مچا رہا تھا۔ آخر دجالوں کے کھونٹے جا بندھا۔ مرزا قادیانی بار بار کہتے ہیں کہ کوئی نبی دنیا کی زبانوں سے نہیں بچا۔ مخالفوں نے سب پر الزام لگائے مگر ہم پوچھتے ہیں کہ دنیا نے کسی سچے نبی کو بھی آج تک دجال بنایا۔ جھوٹے نبی ہی دجال بنتے رہے۔ کم وبیش ۲۰دجال جو آج تک گزرے تواریخ شاہد ہے کہ وہ دجال ہی رہے۔ اوّل اوّل حمقاء کی بدولت خوب زوروشور۔ خوب اکڑفوں رہی۔ مگر بالآخر حرف غلط کی طرح صفحہ دنیا سے مٹ گئے۔ بتائو اس وقت کونسے دجال کی امت موجود ہے۔ پھر مسٹر پکٹ اور ڈاکٹر ڈوئی بھی یہی کہتے ہیں جو مرزا قادیانی کہتے ہیں کیا وجہ ہے کہ نہ مرزا قادیانی ان تینوں کو مانتے ہیں۔ نہ وہ مرزا قادیانی کو۔ جب امت محمدیہ میں مرزا قادیانی جیسے نبی پیدا ہورہے ہیں اور حسب پیشینگوئی مخبر صادق قیامت تک پیدا ہوتے رہیں گے۔ جیسا کہ مرزا قادیانی کا مقولہ ہے تو امت عیسویہ میں کیوں نبی پیدا نہ ہوں؟ اور کیا وجہ ہے کہ مرزا قادیانی دو عیسائی مسیحوں پر ایمان نہ لائیں۔ مرزا قادیانی محمدی نبی مسٹر پکٹ اور ڈاکٹر ڈوئی عیسائی نبی۔ ان مردودوں، کذابوں کو ذرا بھی شرم نہیں آتی۔ کہ ایک جانب تو اپنے کو امتی بتاتے ہیں اور دوسری جانب نبی۔