احتساب قادیانیت جلد نمبر 58 |
|
یورپ میں ڈاکٹر ڈوئی اور مسٹر پکٹ کا کچھ بھی اثر اور غل غپاڑہ نہیں۔ وجہ یہ ہے کہ وہاں کے فیلسوف ان کو پاگل سمجھتے ہیں۔ ان کے دعوئوں کی مطلق مخالفت نہیں کرتے۔ مگر مرزا قادیانی کو ہندوستان میں کوئی پاگل نہیں سمجھتا۔ بلکہ علاوہ علماء اور فضلاء اور مشائخ کے جو لوگ کچھ بھی لکھے پڑھے ہیں۔ اور ذرابھی قوت ممیزہ رکھتے ہیں۔ سب کے سب مرزا قادیانی کو عیّار، مکاّر، دکاندار، حریص اور طامع یقین کرتے ہیں اور یہی وجہ مخالفت کی ہے۔ اگر مرزا قادیانی بجائے نبی بننے کے پاگل اور دیوانے بن جاتے تو ان کے اچھے ہی دن ہوتے۔ ضعیف الاعتقاد لوگ ان کو غوث اور قطب اور ابدال سمجھنے لگتے۔ دیوانہ باش تاغم تو دیگر ان خورند لیکن مرزا قادیانی کے چیلے سب پاگلوں سے بڑھ کر ہیں جنہوں نے قطبوں اور ابدالوں سے بھی کئی بانس بڑھا کر مرزا قادیانی کو مسیح اور نبی بنا دیا اور مرزا قادیانی ان خطابوں پر پھولے نہیں سماتے۔ اور کہتے ہیں اے بادصبا ایں ہمہ اور دہ تست مسلمان کیسے ہی ضعیف الاعتقاد یا سادہ لوح ہوں وہ پاگلوں کو مجذوب اور خدا رسیدہ ولی بنا دیتے ہیں۔ مگر ممکن نہیں کہ کسی کو نبی بنا سکیں۔ نبوت کا ذکر جب آئے گا۔ سر جھکائیں گے اور جب یہ سنیں گے کہ بعد ختم نبوت کسی مکاّر نے نبوت کا دعویٰ کیا ہے تو لاحول پڑھیں گے اور لعنت بھیجیں گے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ ان کے پاس قرآن مجید اور فرقان حمید موجود ہے۔ جس میں آنحضرتa کو خاتم النّبیین کا خطاب دیا گیا ہے۔ آفرین ہے مرزا قادیانی کی قساوت قلبی اور بے حیائی پر کہ قرآن پر بظاہر ایمان رکھتا ہے اور اپنے کو بظاہر مسلمان اور امت محمدیہ میں سے بتاتا ہے اور نبوت کا دعویٰ کرتا ہے اور آفرین ہے مرزائیوں پر کہ انہوں نے باوصف مسلمان ہونے کے ایک بدمعاش کنندہ ناتراش کو نبی بنا دیا ہے اور اس پر ایمان لے آئے ہیں۔ ممبر پر چڑھ کر آنحضرتa کی نعت بیان کرنا بالکل دھوکے کی ٹٹی ہے۔ جس شخص نے کلمۃ اﷲ اور روح اﷲ سیدنا المسیح علیہ السلام کو برا کہا اس نے تمام انبیاء کو برا کہا اور جو شخص انبیاء کا دشمن ہے وہ خدا کا دشمن ہے۔ شیطان ہے، دجال ہے، اس کے قرب سے بھی پناہ مانگنی چاہئے۔ موجودہ زمانے کے دجال آپس میں لڑ رہے ہیں۔ ہر دجال دوسرے دجال کو کہہ رہا ہے کہ تو دجال ہے۔ میں نبی ہوں۔ تو تو اور میں میں ہورہی ہے۔ ان کے نزاع کا آخر محاکمہ کرنے والا کون ہے۔ ہم کہتے ہیں کہ زمانہ ہے یعنی زمانہ نے جس طرح دوسرے دجالوں کو مٹا دیا