احتساب قادیانیت جلد نمبر 58 |
|
میں خدا کا بھیجا ہوا نبی ہوں۔} کیا یہ پیشینگوئی پوری نہیں ہوئی؟ اور مرزا قادیانی نے اپنے دوسرے بھائیوں کی طرح نبی ہونے کا دعویٰ نہیں کیا؟ انہوں نے تو یہ کمال کیا کہ قیامت تک انبیاء کے آنے کا تانتا باندھ دیا گویا یہ ظاہر کیا کہ نبی میں ہی نہیں ہوں۔ بلکہ قیامت تک ہزاروں لاکھوں نبی (بعد ختم رسالت) آئیں گے۔ حالانکہ کسی دجال نے یہ نہیں کہا کہ میرے بعد دوسرا دجال بھی آئے گا۔ یقینا مرزا قادیانی کا وجود کا نیچر تمام دجالوں کے نیچر سے نرالا گھڑا گیا ہے۔ مرزا قادیانی کو ساری دنیا سے تو کیا مطلب اپنے دعوے سے صرف یہ دکھایا اور ثابت کرنا مقصود ہے کہ خاص مرزائی امت میں میرے بہت سے خلفاء نبی ہوتے رہیں گے۔ کیونکہ مرزائیوں اور مرزا قادیانی کے سوا درحقیقت کوئی مسلمان ہی نہیں۔ چہ جائیکہ نبی ہو۔ جس شخص کے کانشنس میں کچھ بھی حس ہے۔ وہ ایسے طفلانہ دعوئوں اور لچر دلائل پر مضحکہ کئے بغیر نہیں رہ سکتا۔ اور ابوہریرہؓ سے متفق علیہ روایت ہے کہ فرمایا رسول اﷲa نے ’’لاتقوم الساعۃ حتی یبعث دجالون کذابون قریب من ثلاثین (مسلم ج۲ ص۳۹۷، بخاری ج۱ ص۵۰۹)‘‘ {قیامت اس وقت قائم ہوگی جب کہ تقریباً ۳۰جھوٹے دجال آچکیں گے۔} مرزا قادیانی ہی فرمائیں کیا اب تک ۳۰دجال آچکے ہیں۔ آپ کے عقیدہ کے موافق تو ایک دجال بھی نہیں آیا۔ نہ قیامت تک آئے گا۔ ہاں نبی دھڑیوں اور ڈھیروں آئیں گے۔ مرزا قادیانی اپنی کتاب (ازالۃ الاوہام ص۴۸۶،خزائن ج۳ص۳۶۰،۳۶۱ ملخص) میں لکھتے ہیں: ’’کہ دجال جس کا ذکر فاطمہ بنت قیس کی حدیث میں زندہ موجود ہونے کا ہے وہ فوت ہوچکا ہے وہ دجال اس کا مثیل ہے جو گرجا سے نکل کر مشارق ومغارب میں پھیل گیا یعنی گروہ پادریان۔‘‘ کیا خوب تاویل ہے ہاں جناب جب عیسیٰ علیہ السلام مر گیا تو دجال کیوں نہ مرے؟ لیکن عیسیٰ علیہ السلام کو تو آپ اس لئے مارتے ہیں کہ وہ آپ کا حریف ورقیب ہے۔ دجال کو کیوں مارتے ہیں۔ معلوم ہوا کہ آپ عیسیٰ بھی ہیں اور دجال بھی۔ یہ عجیب ان نیچرل گورگھ دھندا ہے۔ شاید عیسیٰ اور دجال دونوں کے مرنے کا الہام آسمانی باپ نے کیا ہے۔ پھر مرنے والا دجال ایک تھا آپ کے یہ ہزاروں دجال کیوں نکل پڑے پھر یہ دجال تو انیس سو برس سے ہیں۔ نہ کہ ۱۳سوبرس سے۔ پھر مرزا قادیانی (ازالۃ الاوہام کے ص۶۷۳۔۶۷۵، خزائن ج۳ص۴۶۳۔۴۶۴) میں آیہ ’’ہوالذی ارسل رسولہ‘‘ اور آیہ ’’مبشرا برسول یاتی من بعدی اسمہ احمد‘‘ کے تحت میں لکھتے ہیں کہ یہ درحقیقت اسی مسیح بن مریم (قادیانی) سے متعلق ہے اور آنے والے کا