احتساب قادیانیت جلد نمبر 58 |
|
نام جو احمد رکھا گیا ہے وہ بھی اسی مثیل (مرزا) کی طرف اشارہ ہے اور احمد اور عیسیٰ اپنے جمالی معنی کی رو سے ایک ہیں اور آخری زمانہ میں برطبق پیشینگوئی مجرد احمد جو اپنے اندر حقیقت عیسوی رکھتا ہے بھیجا گیا ہے۔‘‘ اور کہا کہ: ’’کیا وہ حی قیوم ایک انسان کو دوسرے انسان کی صورت مثالی پر نہیں کرسکتا۔‘‘ ۱۳سو برس قبل اس آیت کا تعلق آنحضرتa سے نہ تھا۔ بلکہ یہ پیشینگوئی چینی مغل کی نسبت تھی۔ آیت کا تعلق آنحضرتa سے تھا بھی تو وہ منقطع ہوگیا کیونکہ وہ وفات پاگئے۔ جس طرح عیسیٰ مسیح وفات پاگئے میں زندہ نبی ہوں مجھ پر ایمان لائو۔ مردہ پرست نہ بنو۔ ہاں صاحب خدائے حی وقیوم کو یہ تو طاقت ہے کہ ایک انسان کا دوسرے انسان میں بطور تناسخ حلول کرے۔ لیکن اس میں یہ طاقت نہیں کہ مردوں کو زندہ کردے وہ دجالوں کا سلسلہ منقطع کرسکتا ہے۔ مگر انبیاء کا سلسلہ منقطع کردینا اس کے نزدیک بھی محال ہے جس طرح مسیح اور مہدی کے آنے کا ثبوت احادیث سے ہے اسی طرح دجالوں کے آنے کا ثبوت بھی ہے۔ لیکن مرزا قادیانی دجالوں کے آنے کا قطعاً انکار کرتے ہیں۔ مگر مسیح موعود اور مہدی موعود اور مہدی بن بیٹھے۔ مرزا قادیانی کو اچھی طرح معلوم ہے کہ وہ نہ مہدی ہیں۔ نہ مسیح وغیرہ ہیں۔ اگر ہیں تو ویسے ہی ہیں جیسے اسود عنسی اور مسیلمۃ الکذاب وغیرہ تھے مگر چونکہ چند حمقاء کو انہوں نے پٹیل لیا ہے۔ لہٰذا ان کے حلقہ میں بن آئی ہے۔ مرزا قادیانی کا عمل آنحضرتa کی احادیث پر تو ہے نہیں۔ ہاں اپنے مورثوں دجالوں کی سنت پر ہے۔ یعنی جس طرح کسی دجال نے یہ نہیں کہا کہ میں دجال ہوں اسی طرح مرزا قادیانی بھی اپنے کو دجال نہیں کہتے۔ اور جس طرح وہ نبی بن بیٹھے تھے۔ اسی طرح مرزا قادیانی بھی نبی بن بیٹھے۔ کیسے صاف طور پر نبی کریمa کی وہ پیشینگوئی پوری ہورہی ہے کہ کلہم یزعم انہ نبی۔ جس شخص کو خدائے تعالیٰ نے ظاہری اور باطنی نور بخشا ہے اس کے لئے یہ حدیث صدق وکذب دونوں کا آئینہ ہے۔ بھلا کسی نبی نے بھی طاعون کو اپنے نزول کی علامت اور آسمانی نشان بتایا ہے؟ انبیاء علیہم الصلوٰۃ والسلام تو دنیا کی مجسم رحمت بن کر نازل ہوئے ہیں۔ نہ کہ زحمت بن کر۔ مرزا قادیانی طاعون، ملعون کو دعا دیں جس کی بدولت وہ نبی بن گئے اور پیشینگوئیاں اور آسمانی نشان ظاہر ہونے لگے۔ لاہور والے لیکچر میں آپ نے فرمایا کہ طاعون عموماً پھیلنے والا ہے اور کیا معلوم ہے کہ فلاں ماہ تک دنیا کی کیا حالت ہوگی۔ ایک بچہ بھی کہہ سکتا ہے کہ ہر سال موسم سرما میں طاعون کا زور بڑھ جاتا ہے۔ آئندہ سرما میں بھی ضرور بڑھے گا۔ بھلا اس میں آسمانی باپ نے کیا تیر مارا کہ اپنے