احتساب قادیانیت جلد نمبر 58 |
|
وہ آیات وانوار وایثار سب کچھ بباد تنعم بجھائے گئے ہیں تکلف ذرا دیکھنا مطبخوں کا کہ واں کھانے کیا کیا پکائے گئے ہیں سیحن کے پھر وہ لباس اور زیور کہ کیا کیا سلائے گھڑائے گئے ہیں سقنقور اور جند اور ریگ ماہی پے قوت باہ لائے گئے ہیں جو عیسیٰ نے ہرگز نہ دیکھے بھی ہوں گے وہ حلوا و معجون کھائے گئے ہیں مسیح اور میں اک شجر کے ہیں دو پھل یہ گیت ایک مدت سے گائے گئے ہیں اور اب کہنا ہے ان کے اعجاز بالکل تھے مکروہ مجھ سے چھڑائے گئے ہیں بدیں وجہ عطر زن فاحشہ میں مسیحا کے کپڑے بسائے گئے ہیں غضب ہے کہ اس پر بھی عیسیٰ بنا کر خرکادیانی دکھائے گئے ہیں پڑی شامت اعمال کی کس قدر ہے کہ کعبے کے حج سے ہٹائے گئے ہیں زمین اپنی جورو کے قبضے میں کردی تمسک رجسٹر کرائے گئے ہیں کہ ورثہ نہ کچھ پا سکیں رشتہ والے جو رستے میں کانٹے بچھائے گئے ہیں وہ ہشیار پور میں ہوئے کیوں نہ ساعی جہاں برسوں آنسو بہائے گئے ہیں ہوئے متفق اہل پٹی سے کیوں یہ بس اس کی سزا میں رلائے گئے ہیں رقیباں پٹی بایام خبطت بہت دھمکیوں سے ڈرائے گئے ہیں جو ڈرے نہ کچھ کام نکلا تو آخر بڑی محنتوں سے منائے گئے ہیں نہ منت سے بھی جبکہ وہ باز آئے تو خطہائے جعلی منگائے گئے ہیں کہ ثابت ہو جن سے وہ کچھ ڈر گئے تھے کہوں کیا عجب گل کھلائے گئے ہیں اڑھائی برس پر بھی دس اور گزرے مے وصل سلطان پلائے گئے ہیں چنے تھے یہ لوہے کے ایام سختی بڑی سختیوں سے چبائے گئے ہیں تیرے سر پر برسوں سے او کادیانی مصیبت کے پتھر ڈھلائے گئے ہیں یہ ٹلتے نہیں گو کئی بار پہلے سیاہی سے مکھڑا رنگائے گئے ہیں کئی کانے لنگڑے جو چیلے ہوئے ہیں وہ دام طمع میں پھنسائے گئے ہیں