احتساب قادیانیت جلد نمبر 58 |
|
گالیاں نہیں دیں وہ ایسے احمق نہ تھے کہ اپنے ہاتھوں اپنی جڑ کاٹتے کیونکہ وہ بھی انبیاء کی مثیل بنے تھے۔ مرزا قادیانی کو شامت جو دھکا دیتی ہے تو مثیل مسیح نے پھر کورنمکی اختیارکرکے مسیح ہی کو گالیاں دیں۔ کھوسٹ آسمانی باپ نے لایعنی اور مضر سرگوشیاں اور برباد کرنے والے الہامات کرکے حسرتوں کا خون کردیا۔ بت پرست ہنود بھی انبیاء کی توہین نہیں کرتے بلکہ ان کو مانتے ہیں یہاں تک کہ اکثر مشائخ کے پاس آتے ہیں۔ بیماروں کے لئے تعویذ وغیرہ لے جاتے ہیں۔ ان کا دم کیا ہوا جھوٹا پانی اپنے مریضوں کو پلاتے ہیں۔ ان کی اس خوش عقیدتی کو دیکھئے کہ چھوت چھات کی پابندی کو بھی جو مذہب ہنود کا جزء اعظم ہے طاق پر رکھ دیتے ہیں۔ بیشتر شہروں کی مساجد کے دروازوں پر ہنود اپنے برتنوں میں پانی لئے مغرب کے وقت کھڑے رہتے ہیں اور جو نمازی مسجد سے نکلتا ہے اس سے پانی پر دم کراکر اپنے مریضوں کو پلاتے ہیں۔ علی ہذا جن امور کو اکثر مسلمان معظم سمجھتے ہیں ہنود بھی ان کو معظم سمجھتے بلکہ ان میں شامل ہوتے ہیں۔ ہنود تمام انبیاء کو ضرور اوتار سمجھتے ہیں۔ ایک مرزا قادیانی ہیں کہ باوصف دعویٰ مسلمانی بعض انبیاء علی نبینا علیہ الصلوٰۃ والسلام کو گالیاں دیتے ہیں اور جو صفات ان کو خدائے تعالیٰ نے عطا کیں ان کا انکار کرتے ہیں۔ مذاہب غیر والے جو مذہب اسلام کے اصول اور اس کی خوبیوں سے ناواقف ہیں۔ جب مرزا قادیانی کے خوارق اور پاکھنڈ دیکھتے ہیں تو یہی یقین کرتے ہیں کہ تمام انبیاء کے بھی ایسے خوارق ہوں گے جو مرزا قادیانی کے ہیں اور جس طرح چند خودغرض دنیا پرست چیلے یاحمقاء مرزا قادیانی کے ساتھ ہوئے ہیں اور لوگوں کی آنکھوں میں خاک جھونکتے پھرتے ہیں۔ انبیاء اور ان کے حواری کے بھی یہی افعال ہوں گے۔ معاذ اﷲ۔ ماشا ﷲ ہم نے اس لئے عنوان میں لکھا ہے کہ مرزا قادیانی تمام انبیاء علیہم السلام کی مجسم توہین ہیں۔ مرزا قادیانی نے دنیا کے ٹھگنے کو سبھی کچھ جتن کئے۔ تمام نبیوں اور تمام اوتاروں کے نقال بنے۔ مسیح موعود بھی ہیں مہدی بھی ہیں۔ کلجگ اوتار (بروزی) بھی ہیں۔ امام حسینؓ سے بھی افضل ہیں۔ اولیاء اﷲ کی تو حقیقت ہی نہیں۔ الغرض تمام برگزیدہ انسانوں کی وقعت مٹانی چاہی۔ مگر خود اپنی ہی وقعت کو بے گوروکفن ذلت کے گڑھے میں ڈال دیا۔ یہ وہی ادبار ہے کہ مارے مارے پھرتے ہیں۔ وکیلوں اور اہلکاروں کے سامنے ماتھا گھسیٹتے ہیں ناک اور ایڑیاں رگڑتے ہیں۔ عدالت بھی خوب جنتری میں سے آپ کے بل نکال رہی ہے۔ عدالت کو آپ کے خدائی دعوے اچھی طرح معلوم ہیں۔ اب ہر فرعونے رامو سے کا کرشمہ نظر آرہا ہے۔ بروزیت اور مسیحیت کے