احتساب قادیانیت جلد نمبر 58 |
|
اس میں کوئی شک نہیں کہ مرزا انیسویں صدی کا ایک خوفناک ڈاکو ہے جو مسلمان بن کر مسلمانوں کے ایمان کی دولت لوٹتا ہے۔ وہ مجسم شیطان ہے جو آئے دن طرح طرح کے روپ بدل کر مسلمانوں کو گمراہ کرتا ہے۔ مکارہ اور محتالہ بیوہ عورتوں کی طرح خدا اور رسول کے ذکر پر زاروقطار روتا ہے۔ ایک صاحب نے جو آدھے مرزائی ہیں ہم سے بیان کیا کہ جب خدا اور رسول کا ذکر آتا ہے تو یہ معلوم ہوتا ہے کہ مرزا گل جائے گا پانی ہوکر بہہ جائے گا۔ ہم نے کہا سادھو بچے اس سے کہیں زیادہ پاکھنڈ پھیلاتے ہیں۔ اگر وہ درحقیقت ایسا ہی ہوتا تو خدا پر افترا نہ باندھتا، رسول اﷲa سے اگر اس کو محبت ہوتی اور قرآن پر ایمان ہوتاتو نبی اور رسول نہ بنتا، تقویٰ اور خشیۃ اﷲ پر شہ نشین میں بیٹھ کر لیکچر دینا۔ مرزائی اخباروں میں توحید واتباع سنت پر طویل وبسیط مضامین کاشائع کرنا اور بااینہمہ اپنے کو نبی اور خاتم الخلفاء بتانا خدا اور اس کے رسول بلکہ تمام انبیاء کی کھلی توہین ہے۔ مرزائیوں نے تو بروزی نبوت تسلیم ہی کرلی ہے۔ ان کے سامنے توحید وسنت بگارنا بالکل فضول ہے۔ معلوم ہوا یہ اوروں کو پھانسنے کا جال ہے جب کوئی مرزائیوں سے متحیر ہوکر پوچھتا ہے کہ کیا مرزا قادیانی اپنے کو نبی کہتے ہیں تو جواب دیتے ہیں کہ قسم ہے وحدہ لاشریک کی یہ نرا بہتان ہے۔ وہ تو حدیث شریف کے موافق اپنے کو مجدد بتاتے ہیں لیکن یہی اجنبی جب چند روز صحبت میں رہتا ہے اور مرزائی افسون اس پر اچھی طرح دم ہوجاتا ہے تو اپنے پرانے عقیدہ کا جبہ اتار کر اور کان دبا کر خردجال کی نئی جھول پہن لیتا ہے اور دم اٹھا کر اسی راہ چلنے لگتا ہے جس راہ تمام مرزائی چل رہے ہیں۔ ایک صاحب نے ہم سے کہا کہ مرزا قادیانی کو مسمریزم میں بھی بڑا کمال ہے جب کسی شخص سے آنکھ ملاتے ہیں تو وہ انہیں کا کلمہ پڑھنے لگتا ہے۔ اس وقت ہمارے ایک شاگرد بھی بیٹھے تھے جو پچھلے دنوںاپنے مطلب کی خاطر بظاہر مرزائی بن گئے ہیں اور حکیم الامت وغیرہ میں بھی ان کی قدر ومنزلت ہے کہنے لگے کہ مجھ پر تو مسمریزم کا کچھ بھی اثر نہیں ہوا ان کے چہرے سے تو صاف طور پر دنیاداری، عیاری، مکاری، خود غرضی، شکم پرستی مترشح ہے۔ معذرت… میرٹھ میں طاعون کی وہ گرم بازاری ہے کہ قادیان کے گھر کے گھر صاف ہوگئے۔ قفل لگ گئے، لوگ بھاگ نکلے، موت کا خوف ہر دم غالب ہے۔ کاروباری لوگوں کا دل کام پر نہیں لگتا۔ لہٰذا اگر ایسے سخت دنوں میں شحنہ ہند اور ضمیمہ کی اشاعت میں وقفہ ہوجائے تو ناظرین معاف فرمائیں۔