معارف مثنوی اردو شرح مثنوی مولانا روم |
س کتاب ک |
|
پس حق تعالیٰ مالک الملک ہیں اور ایسی جمعیت وہمت وہی عطافرماتے ہیں۔ اس جمعیتِ قلب کی دو قسمیں ہیں : ایک فطری اس میں جانور، کفّار و مشرکین سب یکساں ہیں اور ایک جمعیت وہبی ہے جو ایمان اور تقویٰ کی برکت سے بعد حصولِ تعلق مع اللہ میسر ہوتی ہے ، جس کو صوفیا نسبت سے تعبیرفرماتے ہیں۔ فائدہ:یہ حکایت جس قدر مثنوی میں موجود تھی اسی قدر احقرنے تحریرکی ہے۔ اس کے اندر تعلیم ہے کہ حق تعالیٰ کے ساتھ قلب میں تعلّق کاحاصل ہونا بڑی دولت ہے اور اس کے حاصل ہونے کا طریق صرف اتّباعِ شریعت ہے۔ ( ہٰذا من فیوضِ مرشدی رحمۃ اللہ علیہ)