معارف مثنوی اردو شرح مثنوی مولانا روم |
س کتاب ک |
|
کو زِ آدم ننگ دارد از حسد باسعادت جنگ دارد از حسد ابلیس حسد ہی کے سبب حضرت آدم علیہ السلام کے سامنے باادب نہ ہوسکا اور حسدہی کے سبب نیکی کی مخالفت کرتارہتاہے۔ خانما نہا از حسد گردد خراب بازِ شاہی از حسد گردد غراب حسد سے گھر بار اجڑجاتے ہیں اور شاہی باز بوجہ حسد کی نحوست کے خصائل کے اعتبار سے کوّابن جاتاہے۔ خاک شو مردانِ حق را زیرِ پا خاک بر سر کن حسد را ہمچو ما مردانِ حق کے پاؤں کے نیچے خاک ہوجایعنی اپنے کو مٹادے اور حسد کے سر پر خاک ڈال دے ہماری طرح۔ حق تعالیٰ کا شکرہے کہ ان کی رحمتِ خاصہ کے صدقے اس ضعیف عبد سے حصۂ اول حکایات کا تمام ہوا۔ اے اللہ! محض اپنی رحمت سے اور اپنے نبیٔ رحمت صلی اللہ علیہ وسلم کے صدقے قبول فرما اور راقم الحروف اور ناظرین کو توفیقِ عمل عطا فرما۔ اٰمِیْنَ یَارَبَّ العَالَمِیْنَ وَصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی خَیْرِ خَلْقِہٖ مُحَمَّدٍ وَّاٰلِہٖ وَصَحْبِہٖ وَاَھْلِ بَیْتِہٖۤ ۤۤۤۤاَجْمَعِیْنَ بِرَحْمَتِکَ یَااَرْحَمَ الرَّاحِمِیْنَ رقم الحروف محمداخترؔ عفااللہ عنہ (رحمۃ اللہ علیہ) ۱۲/رجب المرجب ۱۳۹۲ھ فِیْ لَیْلَۃِ الْخَمِیْسِ قُبَیْلَ صَلٰوۃِ الْعِشَآءِ