حیاۃ الصحابہ اردو جلد 3 - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
راستہ سے ہٹایا تو اس کو کہا: حضورﷺ نے تمہارے بارے میں غلط نہیں کہا ہے۔ میں نے حضورﷺکو یہ فرماتے ہوئے سنا ہے کہ ابنِ آدم جس چیز سے ڈرتا ہے اللہ تعالیٰ وہ چیز ابنِ آدم پر مسلط کردیتے ہیں۔ اور اگر ابنِ آدم اللہ تعالیٰ کے علاوہ کسی سے نہ ڈرے تو اللہ تعالیٰ اس پر اپنے علاوہ کسی اور کو مسلط نہیں ہونے دیتے۔اعمال کابدلہ ملنے کا یقین حضرت ابواسماء کہتے ہیں کہ ایک مرتبہ حضرت ابوبکرؓ حضورﷺکے ساتھ دوپہر کا کھانا کھا رہے تھے کہ اتنے میں یہ آ یت نازل ہوئی: { فَمَنْ یَّعْمَلْ مِثْقَالَ ذَرَّۃٍ خَیْرًا یَّرَہٗ آیت کا نشان وَمَنْ یَّعْمَلْ مِثْقَالَ ذَرَّۃٍ شَرًّا یَّرَہٗ آیت کا نشان}1 سوجو شخص (دنیا میں) ذرّہ برابر نیکی کرے گا وہ (وہاں) اس کو دیکھ لے گا۔ اور جو شخص ذرّہ برابر بدی کر ے گا وہ اس کو دیکھ لے گا۔ .5یہ سن کر حضرت ابو بکر .5ؓ.5 نے کھانا کھانا چھوڑدیا اور عرض کیا.5: .5یا رسول اللہ! ہم جو بھی برا کام کریں گے، کیا ہمیں اس کا بدلہ ضرور ملے گا؟ حضو ر .5ﷺ.5 نے فرمایا.5: .5آپ لوگ جو ناگواریاں (دنیا میں) دیکھتے ہویہ برے عملوں کا بدلہ ہے اور اچھے اعمال کا بدلہ بعد میں آ خرت میں دیاجائے گا۔2 حضرت ابوادریس خَولانی کہتے ہیں کہ پھر حضورﷺ نے فرمایا: اے ابوبکر! تم (دنیا میں) جوناگواریاں دیکھتے ہو وہ برے کاموں کی وجہ سے پیش آتی ہیں اور نیک کاموں کا بدلہ جمع کیا جارہاہے جو تمھیں قیامت کے دن دیا جائے گا، اور اس بات کی تصدیق اللہ کی کتاب کی اس آیت سے ہوتی ہے: {وَمَا اَصَابَکُمْ مِّنْ مُّصِیْبَۃٍٍ فَبِمَا کَسَبَتْ اَیْدِیْکُمْ وَیَعْفُوْا عَنْ کَثِیْرٍ آیت کا نشان}3 اور تم کو (اے گناہ گارو!) جو کچھ مصیبت پہنچتی ہے تو وہ تمہارے ہی ہاتھوں کے کیے ہوئے کاموں سے (پہنچتی ہے) اور بہت سے تو درگزر ہی کر دیتا ہے۔ 4 حضرت ابوبکر صدیق ؓ فرماتے ہیں کہ میں حضورﷺ کے پاس تھا تو یہ آیت نازل ہوئی: {مَنْ یَّعْمَلْ سُوْٓئً ا یُّجْزَ بِہٖلا وَلَا یَجِدْ لَہٗ مِنْ دُوْنِ اللّٰہِ وَلِیًّا وَّلَا نَصِیْرًا آیت کا نشان}5 جو شخص کوئی برا کام کرے گا وہ اس کے عوض میں سزا دیا جائے گا اور اس شخص کو خدا کے سوانہ کوئی یار ملے گا نہ مدد گار ملے گا۔ حضورﷺ نے فرمایا: اے ابوبکر! مجھ پر جو آ یت نازل ہوئی کیا وہ تمھیں میں نہ پڑھا دوں؟ میںنے کہا: یارسول اللہ! ضرور پڑھا دیں۔ چناںچہ حضورﷺ نے مجھے وہ آیت پڑھادی۔ یہ آ یت سنتے ہی مجھے ایسے محسوس ہوا کہ جیسے میری کمر ٹوٹ گئی ہے جس کی