حیاۃ الصحابہ اردو جلد 3 - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
بتایا کہ ایک جنّی یہ شعر پڑھ کر نوحہ کررہی تھی: أَلَا یَا عَیْنُ فَاحْتَفِلِيْ بِجَھْدِيْ وَمَنْ یَبْکِيْ عَلَی الشُّھَدَائِ بَعْدِيْ عَلٰی رَھْطٍ تَقُوْدُھُمُ الْمَنَایَا إِلٰی مُتَجَبِّرٍ فِيْ مُلْکِ عَبْدٖ اے آنکھ! غورسے سن! اور میں جو رونے کی کوشش اور محنت کررہی ہوں اس کا اہتمام کر میں اگر نہیں روئوں گی تو میرے بعد شُہَدا پر کون روئے گا؟ شُہدا کی وہ جماعت جن کو موت کھینچ کر ایسے ظالم اور جابر انسان کے پاس لے گئی (یعنی عبیداللہ بن زیاد) جوکہ ایک غلام یعنی یزید کی بادشاہت میں فوج کا سپہ سالارہے۔ 3 حضرت میمونہؓفرماتی ہیں: میں نے جنّات کو حضرت حسین بن علی ؓ پر نوحہ کرتے ہوئے سنا۔ 4صحابۂ کرام ؓ کا حضورﷺ کو خواب میں دیکھنا (حضرت انس بن مالک ؓ فرماتے ہیں:) حضرت ابوموسیٰ اَشعری ؓ نے فرمایا: میں نے خواب میں دیکھا کہ میں ایک ایسی جگہ ہوں جہاں بہت سے راستے ہیں۔ پھر سارے راستے ختم ہوگئے اور صرف ایک راستہ رہ گیا۔ میں نے اس پر چلنا شروع کردیا اور چلتے چلتے ایک پہاڑ پر پہنچ گیا جس کے اوپر حضورﷺ تشریف فرماتھے، اور ان کے پاس حضرت ابوبکر ؓ بیٹھے ہوئے تھے، اور حضورﷺ حضرت عمر ؓ کو اشارہ فرمارہے تھے کہ یہاں آجائو۔ یہ خواب دیکھ کر میں نے کہا : إِنَّا لِلّٰہِ وَإِنَّا إِلَیْہِ رَاجِعُوْن۔اللہ کی قسم! امیرالمؤمنین (حضرت عمر ؓ) کے انتقال کا وقت آگیاہے۔ حضرت انس کہتے ہیں: میں نے کہا: آپ یہ خواب حضرت عمر ؓ کو نہیں لکھ دیتے؟ انھوں نے فرمایا: میں خود ان کو ان کی موت کی خبر کیوں دوں؟ 1 حضرت کثیر بن صَلْت کہتے ہیں: جس دن حضرت عثمان بن عفان ؓ شہید ہوئے اس دن وہ سوئے اور اٹھنے کے بعد فرمایا: اگر لوگ یہ نہ کہیں کہ عثمان فتنہ پیدا کرنا چاہتا ہے تو میں آپ لوگوں کو ایک بات بتائوں؟ ہم نے کہا: آپ ہمیں بتادیں ہم وہ بات نہیں کہیں گے جس کا دوسرے لوگوں سے خطرہ ہے۔ انھوں نے فرمایا: میں نے ابھی خواب میں حضور ﷺ کو دیکھا، آپ نے مجھ سے فرمایا: تم اس جمعہ میں ہمارے پاس پہنچ جائو گے۔ ابنِ سعد کی روایت میں یہ بھی ہے کہ یہی جمعہ کا دن تھا۔ 2 حضرت ابنِ عمرؓ فرماتے ہیں: صبح کے وقت حضرت عثمان ؓ نے فرمایا: آج رات میں نے نبی کریم ﷺ کو خواب میں دیکھا ہے۔ حضورﷺ نے فرمایا: اے عثمان! ہمارے پاس اِفطاری کرنا۔ چناںچہ اس دن حضرت عثمان ؓ نے روزہ رکھا اور اسی دن ان کو شہید کردیا گیا۔ 3 حضرت عثمان بن عفان ؓ کے آزاد کردہ غلام حضرت مسلم ابوسعید ؓ کہتے ہیں: حضرت عثمان ؓ نے بیس غلام آزاد کیے اور شلوار منگواکر