حیاۃ الصحابہ اردو جلد 3 - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
کہتے ہیں کہ جو کام آیندہ ہونے والا ہے اس کا پتا اللہ کو اس وقت چلتا ہے جب وہ ہو جاتا ہے، کیوںکہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے: {وَلَنَبْلُوَنَّکُمْ حَتّٰی نَعْلَمَ الْمُجٰھِدِیْنَ} اور ہم ضرور تم سب کے اعمال کی آزمایش کر یں گے تاکہ ہم ان لوگوں کو معلوم کر لیں جو تم میںجہاد کر نے والے ہیں۔ حالاںکہ اللہ کے فرمان ’’ ہم معلوم کر لیں ‘‘ کا مطلب یہ ہے کہ ہم دیکھ لیں کہ جن لوگوں پر جہاد کرنا اور ثابت قدم رہنا فرض کیا گیا ہے، کیا انھوں نے جہاد کیا ہے؟ اور میں نے ان کے بارے میں جن مصائب اور حوادث کے آنے کا فیصلہ کیا تھا، کیا انھوں نے ان پر صبر کیا ہے؟1 توکل کے باب میں حضرت علی ؓ کا یہ فرمان گزر چکا ہے کہ زمین پر اس وقت تک کوئی چیز نہیں ہو سکتی جب تک آسمان میں اس کے ہو نے کا فیصلہ نہ ہو جائے۔ اور ہر انسان پر دوفرشتے مقرر ہیں جو ہر بلا کو اس سے دور کر تے رہتے ہیں اور اس کی حفاظت کر تے رہتے ہیں، یہاں تک کہ اس کی تقدیر کا لکھا فیصلہ آجا ئے۔ اور جب تقدیر کا فیصلہ آجاتا ہے تو یہ دونوں فرشتے اس کے اور تقدیر کے درمیان سے ہٹ جاتے ہیں۔ اور اللہ کی طرف سے میری حفاظت کا بڑا مضبوط انتظام ہے، جب میری موت کا وقت آجائے گا تو وہ انتظام مجھ سے ہٹ جائے گا۔ اور آدمی کو ایمان کی حلاوت اس وقت تک نہیں مل سکتی جب تک کہ اس کو یہ یقین نہ ہو جائے کہ جو کچھ اچھا یا برا اُسے پہنچا ہے وہ اس سے ٹلنے والا نہیں تھا، اور جو اس سے ٹل گیا ہے وہ اسے پہنچنے والا نہیں تھا۔ ابوداؤد نے اسے ’’تقدیر‘‘ میںروایت کیا ہے۔ حضرت ابنِ مسعودؓ فرماتے ہیں کہ حضرت عمر بن خطّابؓ منبر پر بیان فرماتے ہوئے یہ اشعار بہت پڑ ھا کر تے تھے: خَفِّضْ عَلَیْکَ فَإِنَّ الْأُمُُوْرَ بِکَفِّ الإِلٰہِ مَقَادِیرُھَا اپنے ساتھ آسانی کا معاملہ کرو (اور گھبراؤ مت)، کیوںکہ تمام کاموں کی تقدیر یں اللہ تعالیٰ کی ہتھیلی میں ہیں۔ فَلَیْسَ یَأْتِیْکَ مَنْھِیُّھَا وَلَا قَاصِرٌ عَنْکَ مَأْمُوْرُھَا جس کام کو اللہ نے منع کردیا وہ تمہارے پاس آ نہیں سکتا، اور جس کے ہو نے کا حکم دے دیا وہ تم سے ٹل نہیں سکتا۔2قیامت کی نشانیوں پر ایمان لانا حضرت ابنِ عباسؓ فرماتے ہیں کہ جب یہ آیت {فَاِذَا نُقِرَ فِی النَّاقُوْرِ آیت کا نشان}1 (پھر جس وقت صور پھونکا جائے گا۔) نازل ہوئی تو حضورﷺ نے فرمایا: میں زندگی آرام وراحت سے کیسے گزاروں جب کہ صور (پھو نکنے) والا (فر شتہ) صور اپنے منہ