حیاۃ الصحابہ اردو جلد 3 - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
بِسْمِ اللّٰہِ عَلٰی دِیْنِيْ وَنَفْسِيْ وَوَلَدِيْ وَأَھْلِيْ وَمَالِيْ۔ میں اپنے دین پر، اپنی جان پر، اپنی اولاد پر، اپنے گھر والوں پر اور اپنے مال پر اﷲ کا نام لیتا ہوں۔ اس آدمی نے یہ کلمات کہنے شروع کر دیے اور پھر حضورﷺ کی خدمت میں آیا۔ حضور ﷺ نے اس سے پوچھا: تمھیں جو ڈر لگتا تھا اس کا کیا ہوا؟ اس نے کہا: اس ذات کی قسم جس نے آپ کو حق دے کر بھیجا ہے! وہ ڈر بالکل جاتا رہا ہے۔1حضور ﷺ کی سونے کے وقت کی اور سو کر اُٹھنے کے وقت کی دعائیں حضرت انس ؓ فرماتے ہیں: نبی کریمﷺ جب بستر پر تشریف لے جاتے تو یہ دعا پڑھتے: اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ الَّذِيْ أَطْعَمَنَا وَسَقَانَا وَکَفَانَا وَاٰوَانَا، فَکَمْ مِمَّنْ لَا کَافِيَ لَہٗ وَلَا مُؤْوِيَ۔ اس اﷲ کا لاکھ لاکھ شکر ہے جس نے ہمیں کھلایا، پلایا اور ہماری تمام ضرورتوں کو پورا کیا اور ہمیں (رات گزارنے کے لیے) ٹھکانا دیا، اس لیے کہ کتنے لوگ ایسے ہیں جن کا نہ کوئی ضرورت پوری کرنے والا ہے اور نہ کوئی ٹھکانا دینے والا۔2 حضرت ابنِ عمر ؓ فرماتے ہیں: نبی کریمﷺ جب بستر پر لیٹتے تو یہ دعا پڑھتے: اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ الَّذِيْ کَفَانِيْ وَاٰوَانِيْ وَأَطْعَمَنِيْ وَسَقَانِيْ۔ وَالْحَمْدُ لِلّٰہِ الَّذِيْ مَنَّ عَلَيَّ فَأَفْضَلَ، وَأَعْطَانِيْ فَأَجْزَلَ۔ اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ عَلٰی کُلِّ حَالٍ۔ اَللّٰھُمَّ رَبَّ کُلِّ شَيْئٍ وَمَلِیْکَہٗ، أَعُوْذُ بِاللّٰہِ مِنَ النَّارِ۔ اس اﷲ کا لاکھ لاکھ شکر ہے جس نے میری تمام ضرورتیں پوری کیں اور مجھے ٹھکانا دیاا ور مجھے کھلا یا پلایا اور جس نے مجھ پر خوب احسا نات کیے اور بہت زیادہ نعمتیں دیں۔ ہر حال میں اﷲ کا شکر ہے۔ اے اﷲ! اے ہر چیز کے ربّ او ر مالک!میں آگ سے اﷲ کی پناہ چاہتا ہوں۔3 حضرت حذیفہ ؓ فرماتے ہیں: نبی کریمﷺ جب سونے کا ارادہ فرماتے تو اپنا ہاتھ سر کے نیچے رکھ لیتے پھر یہ دعا پڑھتے: اَللّٰھُمَّ قِنِيْ عَذَابَکَ یَوْمَ تَجْمَعُ (یا تَبْعَثُ کہے) عِبَادَکَ۔ اے اﷲ! جس دن تو اپنے بندوں کو جمع کرے گا اس دن تو مجھے اپنے عذاب سے بچا۔1 حضرت ابو اَزہر اَنماری ؓ فرماتے ہیں: نبی کریم ﷺ جب رات کو بستر پر لیٹتے تو یہ دعا پڑھتے: بِسْمِ اللّٰہِ وَضَعْتُ جَنْبِيْ لِلّٰہِ۔ اَللّٰھُمَّ اغْفِرْ لِيْ ذَنْبِيْ وَاخْسَأْ شَیْطَانِيْ وَفُکَّ رِھَانِيْ وَاجْعَلْنِيْ فِي النَّدِيِّ الأَعْلٰی۔ میں نے اﷲ کے نام کے ساتھ اپنا پہلو (سونے کے لیے بستر پر) رکھا۔ اے اﷲ!تو میرے گناہ بخش دے اور میرے شیطان کو (مجھ سے) دور کر دے اور میری گردن کو (ہر ذمہ داری سے) آزاد کر دے اور مجھے اَعلیٰ مجلس والوں میں شامل کر دے۔ 2 حضرت علیؓفرماتے ہیں: نبی کریمﷺ بستر پر لیٹتے وقت یہ دعا پڑھتے: اَللّٰھُمَّ إِنِّيْ أَعُوْذُ بِوَجْھِکَ الْکَرِیْمِ وَبِکَلِمَاتِکَ التَّامَّاتِ مِنْ شَرِّ کُلِّ دَآبَّۃٍ أَنْتَ اٰخِذٌ بِنَاصِیَتِھَا۔ اَللّٰھُمَّ أَنْتَ تَکْشِفُ الْمَغْرَمَ وَالْمَأْثَمَ۔ اَللّٰھُمَّ لَا یُھْزَمُ جُنْدُکَ، وَلَا یُخْلَفُ وَعْدُکَ، وَلَا یَنْفَعُ ذَا الْجَدِّ مِنْکَ الْجَدُّ، سُبْحَانَکَ اللّٰھُمَّ وَبِحَمْدِکَ۔