حیاۃ الصحابہ اردو جلد 3 - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
حضرت زید بن یُثَیْع، حضرت سعید بن وَہب اور حضرت عمرو بن ذِی مر ؓ کہتے ہیں: ہم نے حضرت علی ؓ کو فرماتے ہوئے سنا کہ میں ہر اس آدمی کو اللہ کا واسطہ دے کر کہتاہوں جس نے حضورﷺ کو (حجۃ الوداع سے واپسی پر) غدیرِخُم کے دن کچھ فرماتے ہوئے سنا کہ وہ ضرور کھڑاہوجائے۔ چناںچہ تیرہ آدمی کھڑے ہوگئے اور انھوں نے اس بات کی گواہی دی کہ اس دن حضورﷺ نے فرمایا تھا: کیا میں مؤمنوں کے ساتھ خود اُن کی جان سے بھی زیادہ تعلق نہیں رکھتا؟ صحابہ ؓ نے عرض کیا: بالکل رکھتے ہیں، یا رسول اللہ! پھر حضور ﷺ نے حضرت علی ؓ کا ہاتھ پکڑ کر فرمایا: میں جس کا دوست ہوں یہ (حضرت علی) اس کے دوست ہیں۔ اے اللہ! جو اِن سے دوستی کرے تو اس سے دوستی کر اور جو اِن سے دشمنی کرے تو اس سے دشمنی کر، اور جو اِن سے محبت کرے تو اُن سے محبت کر اور جو اِن سے بغض رکھے تو اُن سے بغض رکھ، اور جو اِن کی مدد کرے تو اُس کی مدد کر اور جو اِن کی مدد چھوڑے تو اُس کی مدد چھوڑدے۔1 حضرت ابنِ عباس ؓ نے حضورﷺ سے حضرت علیؓ کے لیے یہ دعا نقل کی ہے: اے اللہ! علی کی اِعانت فرما اور ان کے ذریعہ سے اِعانت فرما، اور ان پر رحم فرما اور ان کے ذریعہ سے دوسروں پر رحم فرما، اور ان کی مدد فرما اور ان کے ذریعہ سے مدد فرما۔ اے اللہ! جو اِن سے دوستی کرے تو اُس سے دوستی کر اور جو اِن سے دشمنی کرے تو اُس سے دشمنی کر۔2 حضرت علی ؓ فرماتے ہیں: حضورﷺ نے میرے لیے یہ دعا فرمائی: اے اللہ! اس کی زبان کو (حق پر) جمادے اور اس کے دل کو ہدایت نصیب فرما۔ حضرت ابنِ عباسؓ سے یہ الفاظ منقول ہیں: اے اللہ! اس کو فیصلہ کرنے کا صحیح راستہ دکھلا۔3حضورﷺ کی حضرت سعد بن ابی وقّاص اور حضرت زبیر بن عَوَّامؓ کے لیے دعائیں حضرت ابوبکر ؓ فرماتے ہیں: میں نے حضورﷺ کو حضرت سعدؓ کے لیے یہ دعا کرتے ہوئے سنا: اے اللہ! اس کے تیر کو سیدھا نشانہ پر لگا اور اس کی دعا کو قبول فرما اور اسے اپنا محبوب بنا۔4 حضرت سعد ؓ فرماتے ہیں: حضورﷺ نے میرے لیے یہ دعا فرمائی: اے اللہ! جب سعد تجھ سے دعاکرے تو اس کی دعا قبول فرما۔5 حضرت زبیر بن عَوَّام ؓ فرماتے ہیں: حضورﷺ نے میرے لیے، میری اولاد کی اولاد کے لیے دعافرمائی۔6حضورﷺ کی اپنے گھروالوں کے لیے دعائیں حضورﷺ کی زوجۂ محترمہ حضرت اُمِ سَلَمہؓ فرماتی ہیں: حضورﷺ نے حضرت فاطمہ ؓ سے فرمایا: اپنے خاوند اور دونوں بیٹوں کو میرے پاس لے آئو۔ چناںچہ وہ ان تینوں کو لے آئیں تو آپ نے خیبر والی چادر جو ہمیں خیبر میں ملی تھی اور میں اپنے نیچے بچھاتی تھی ان پر ڈالی اور پھر ان کے لیے یہ دعا فرمائی: اے اللہ! یہ محمد ( ؑ) کی آل ہے، تو محمد (ﷺ) کی آل پر اپنی رحمتیں اور برکتیں ایسے