حیاۃ الصحابہ اردو جلد 3 - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
تلاش کرنے نکلے تاکہ آپ ہمیں نماز پڑھادیں۔ آخر آپ ہمیں مل گئے۔ آپ نے مجھ سے فرمایا: کہو۔ میں نے کچھ نہ کہا۔ آپ نے دوبارہ فرمایا: کہو۔ میں نے کچھ نہ کہا۔ آپ نے تیسری مرتبہ فرمایا:کہو۔ میں نے عرض کیا: یا رسول اللہ! میں کیا کہوں؟ آپ نے فرمایا: صبح اور شام تین مرتبہ {قُلْ ھُوَ اللّٰہُ اَحَدٌ} اور مُعَوَّذَ تین پڑھا کرو، ان کا پڑھنا ہر چیز سے کفایت کرے گا۔2 حضرت علی ؓ نے فرمایا: جو صبح کی نماز کے بعد دس مرتبہ{قُلْ ھُوَ اللّٰہُ اَحَدٌ} پڑھے گا، وہ سارادن گناہوں سے محفوظ رہے گا چاہے شیطان کتناہی زور لگائے۔3دن اور رات میں، سفر اور حضر میں قرآنی آیات کا پڑھنا حضرت علیؓ فرماتے ہیں: میں نے اس منبر کی لکڑیوں پر حضورﷺ کو فرماتے ہوئے سنا کہ جو ہر نماز کے بعد آیتُ الکرسی پڑھے گا اسے جنت میں جانے سے موت کے علاوہ اور کوئی چیز روکنے والی نہیں ہوگی۔ اور جو اسے بستر پر لیٹتے وقت پڑھے گا اللہ تعالیٰ اسے اس کے گھر پر، اس کے پڑوسی کے گھر پر، اس کے اردگرد کے چند اور گھروں پر امن عطافرمائیں گے۔4 حضرت علی ؓ نے فرمایا: مجھے ایسا کوئی آدمی نظر نہیں آتا جو پیدایشی مسلمان ہو یا بالغ ہوکر مسلمان ہوا ہو اور اس آیت {اَللّٰہُ لَا اِلٰہَ اِلَّا ھُوَ الْحَیُّ الْقَیُّوْمُ} کو پڑھے بغیر رات گذارتا ہو۔ کاش کہ آپ لوگ جان لیتے کہ اس آیت کا درجہ کتنا بڑاہے۔ یہ آیت آپ لوگوں کے نبیﷺ کو اس خزانے سے دی گئی ہے جو عرش کے نیچے ہے اور آپ لوگوں کے نبی سے پہلے کسی نبی کو نہیں دی گئی اور میں اسے ہر رات تین مرتبہ پڑھ کر سوتا ہوں: عِشا کے بعد کی دورکعتوں میں اور وتر میں بھی اسے پڑھتاہوں، اور بستر پر لیٹتے وقت بھی پڑھتاہوں۔1 حضرت علی ؓ فرماتے ہیں: میں نے کوئی ایسا عاقل بالغ آدمی نہیں دیکھا جو سورۂ بقرہ کی آخری آیتوں کو پڑھے بغیر سوجاتا ہو، کیوںکہ یہ آیتیں اس خزانے سے آئی ہیں جو عرش کے نیچے ہے۔2 حضرت عثمان ؓ فرماتے ہیں: جو آدمی رات کو سورۂ آل عمران کی آخری آیتیں پڑھے گا اس کے لیے رات بھر کی عبادت کا ثواب لکھا جائے گا۔3 حضرت شَعْبی کہتے ہیں: حضرت عبداللہ بن مسعود ؓ نے فرمایا:جو رات کو کسی گھر میں سورۂ بقرہ کی دس آیتیں پڑھے گا اس گھر میں صبح تک کوئی شیطان داخل نہیں ہوگا۔ وہ دس آیتیں یہ ہیں: سورۂ بقرہ کی شروع کی چار آیتیں، آیت الکرسی، اس کے بعد کی دو آیتیں اور سورۂ بقرہ کی آخری تین آیتیں۔4 حضرت اُبی بن کعب ؓ کے کھلیان میں کھجوریں رکھی ہوئی تھیں اور وہ ان کی نگرانی کرتے تھے۔ انھیں محسوس ہوا کہ یہ کھجوریں کم ہورہی ہیں تو انھوں نے ایک رات ان کھجوروں کا پہرہ دیا تو انھوں نے ایک جانور دیکھا جو بالغ لڑکے جیسا تھا۔ فرماتے ہیں: میں نے