حیاۃ الصحابہ اردو جلد 3 - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
حضرت ابو ایوبؓ بعض دفعہ مروان بن حکم کے ساتھ نماز نہیں پڑھتے تھے، تو ان سے مروان نے پوچھا کہ آپ ایسا کیوں کرتے ہیں؟ حضرت ابو ایوب ؓ نے فرمایا: میں نے نبی کریم ﷺ کو نماز پڑھتے ہوئے دیکھاہے۔ اگر تم اُن جیسی نماز پڑھتے ہو تومیں تمہارے ساتھ پڑھتا ہوں، اور اگر تم اُن جیسی نہیں پڑھتے ہو تو میں اپنی نماز پڑھ کر گھر چلاجاتا ہوں۔4 حضرت ابو خالد بَجَلی کہتے ہیں کہ میں نے حضرت ابو ہریرہ ؓ سے پوچھا: کیا حضور ﷺ آپ لوگوں کو اسی طرح نماز پڑھایا کرتے تھے؟ حضرت ابو ہریرہ ؓ نے فرمایا: کیا تمھیں میری نماز میں کوئی اِشکال ہے؟ میں نے کہا: میں اسی کے بارے میں پوچھنا چاہتا ہوں؟ حضرت ابوہریرہ ؓ نے کہا: ہاں، حضور ﷺ مختصر نماز پڑھاتے تھے اور حضورﷺ کا قیام اتنی دیر ہوتا تھا جتنی دیر میں مؤذن مینار سے اتر کر صف میں پہنچ جائے۔1 ایک روایت میں یہ ہے کہ حضرت ابو خالدکہتے ہیں: میں نے حضرت ابوہریرہؓ کو مختصر نماز پڑھاتے ہوئے دیکھا۔ حضرت انس بن مالکؓ فرماتے ہیں: ہم لوگ حضورﷺ کے ساتھ (اتنی مختصر) نماز پڑھا کرتے تھے کہ آج تم میں سے کوئی اتنی مختصر نماز پڑھادے تو تم اسے بہت بڑا عیب سمجھو۔2 حضرت عدی بن حاتمؓ ایک مجلس میں تشریف لے گئے اتنے میں نماز کھڑی ہوگئی۔ ان لوگوں کے امام نے آگے بڑھ کر نماز پڑھائی۔ وہ امام صاحب نماز میں کافی دیر بیٹھے رہے۔ وہ جب نماز سے فارغ ہوئے توحضرت عدی ؓ نے فرمایا: تم میں سے جو ہمارا امام بنے اسے چاہیے کہ وہ رکوع سجدہ تو پورا کرے (لیکن قیام اور قعدہ کو لمبا نہ کرے)، کیوںکہ اس کے پیچھے چھوٹے، بڑے، بیمار، مسافر اور ضرورت مند ہر طرح کے لوگ ہوتے ہیں۔ اس کے بعد جب اگلی نماز کا وقت آیا تو حضرت عدیؓ نے آگے بڑھ کر نماز پڑھائی، رکوع سجدہ پورا کیا اور باقی نماز یعنی (قیام اور قعدہ) کو مختصر کیا، اور نماز سے فارغ ہوکرفرمایا: ہم لوگ حضورﷺ کے پیچھے اسی طر ح نماز پڑھا کرتے تھے۔3حضورﷺ اور آپ کے صحابۂ کرامؓکا نماز میں رونا حضرت عائشہؓ فرماتی ہیں کہ حضورﷺ رات گذارا کرتے تھے، پھر حضرت بلال ؓ اذان دے کر حضورﷺکو بلایا کرتے۔ پھر حضورﷺ کھڑے ہوکر غسل کرتے، اب بھی مجھے حضورﷺ کے رخسار اور بالوں پر پانی گرتا ہوا نظر آرہا ہے۔ پھر حضورﷺ باہر تشریف لے جاتے اور نماز پڑھاتے۔ میں حضورﷺ کے رونے کی آواز سنا کرتی۔ آگے اور حدیث بھی ذکر کی۔1 حضرت عبید بن عمیرؓ فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت عائشہؓسے پوچھا کہ آپ نے حضورﷺ کی سب سے زیادہ عجیب بات جو دیکھی ہو