حیاۃ الصحابہ اردو جلد 3 - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
آج رات میری حفاظت کی۔ اور پھر مجھے فرمایا: میرا خیال یہ ہے کہ ہماری وجہ سے تمہیں بڑی مشقت اُٹھانی پڑی۔1حضرت انس بن مالک ؓ اور دوسرے صحابہ ؓ کے لیے حضورﷺ کی دعائیں حضرت انسؓفرماتے ہیں: (میری والدہ) حضرت اُمِّ سُلَیم ؓ نے عرض کیا: یا رسول اﷲ! انس کے لیے دعا فرما دیں۔ آپ نے یہ دعا فرمائی: اے اﷲ!اس کے مال اور اولاد کو زیادہ فرمادے، اور اس کے مال اور اولاد میں برکت عطا فرما۔ آگے اور حدیث ذکر کی۔2 حضرت ابو الدرداءؓ فرماتے ہیں: ایک آدمی کو حَرملہ کہا جاتا تھا۔ اس نے نبی کریمﷺ کی خدمت میں حاضر ہو کر عرض کیا: یا رسول اﷲ! ایمان تو بس یہاں ہے اور زبان کی طرف اشارہ کیا، اور نفاق یہاں ہے اور دل کی طرف اشارہ کیا، اور میں اﷲ کا ذکر بس تھوڑا سا کرتا ہوں۔ حضور ﷺ نے یہ دعا فرمائی: اے اﷲ!اسے ذکر کرنے والی زبان اور شکر کرنے والا دل عطا فرما، اور اسے اس بات کی توفیق عطافرما کہ یہ اس سے محبت کرے جو مجھ سے محبت کرتا ہے اور ہر کام میں اس کے انجام کو خیر فرما۔3 حضرت تَلِبْ ؓ فرماتے ہیں کہ میں نے نبی کریمﷺ کی خدمت میں حاضر ہو کر عرض کیا: یا رسول اﷲ! میرے لیے دعائے مغفرت فرمادیں۔ حضورﷺ نے فرمایا:جب تمہارے لیے دعا کرنے کی اﷲ کی طرف سے اجازت ملے گی تب کروں گا۔ حضورﷺ کچھ دیر ٹھہرے پھر میرے لیے یہ دعا تین مرتبہ فرمائی: اے اﷲ!تَلِبْ کی مغفرت فرما اور اس پر رحم فرما، پھر آپ نے اپنے چہرے پر ہاتھ پھیرا۔1 حضرت ابو موسیٰ ؓ فرماتے ہیں: حضورﷺ نے یہ دعا فرمائی: اس چھوٹے سے بندے ابو عامر کو درجہ میں قیامت کے دن اکثر لوگوں سے اوپر کر دینا۔2 حضرت حسان بن شدَّادؓفرماتے ہیں: میری والدہ نے حضورﷺ کی خدمت میں حاضر ہو کر عرض کیا: یا رسو ل اﷲ!میں آپ کی خدمت میں اس لیے حاضر ہوئی ہو ں تاکہ آپ میرے بیٹے کے لیے دعا کردیں اور اسے بڑا اور اچھا بنادیں۔ آپ نے وضو کیا اور وضو کے بچے ہوئے پانی کو میرے چہرے پر پھیر ا اور یہ دعا ما نگی: اے اﷲ!اس عورت کے لیے اس کے بیٹے میں برکت عطا فرما، اور اسے بڑا اور عمدہ بنا۔3حضورﷺ کی اپنے کمزور صحابہؓکے لیے دعا حضرت ابو ہریرہ ؓ فرماتے ہیں: حضورﷺ نے نماز سے سلام پھیرا اور ابھی آپ کا چہرہ قبلہ کی طرف تھا کہ آپ نے سر اٹھا کر یہ دعا مانگی: اے اﷲ!سَلَمہ بن ہِشام، عیّاش بن ابی ربیعہ، ولید بن ولید اور ان تمام کمزور مسلمانوں کو (ظالم کافروں کے ہاتھ سے) چھڑا دے جو کوئی تدبیر نہیں کر سکتے اور جنھیں کوئی راستہ سجھائی نہیں دیتا۔4