حیاۃ الصحابہ اردو جلد 3 - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
میں رکھ چکا ہے، اور وہ اپنی پیشانی جھکائے انتظار کررہا ہے کہ کب اسے (اللہ کی طرف سے) حکم ملے اور وہ صور پھونک دے۔ حضورﷺ کے صحابہ نے عرض کیا: پھر ہم کیا دعا کیا کریں؟ آپ نے فرمایا: یہ دعا پڑھا کرو: حَسْبُنَا اللّٰہُ وَنِعْمَ الْوَکِیْلُ عَلَی اللّٰہِ تَوَکَّلْنَا۔2 ایک روایت میں یہ ہے کہ جب حضورﷺ کے صحابہ نے یہ سنا تو ان پر یہ بات بہت گراں ہوئی۔ انھوں نے عرض کیا: یا رسول اللہ! ہم کیا کریں؟ آپ نے فرمایا:آپ لوگ یہ کہو: حَسْبُنَا اللّٰہُ وَنِعْمَ الوَکِیْلُ۔ ’’عورتوںکی معاشرت‘‘ کے باب میں یہ روایت گزرچکی ہے کہ حضرت حفصہؓ نے حضرت سودہؓ سے کہا: کانا (دجال) نکل آیا ہے۔ انھوں نے کہا: اچھا! یہ سن کر وہ بہت زیادہ گھبراگئیں اور کانپنے لگیں۔ پھر انھوں نے کہا: میںکہاں چھپوں؟ حضرت حفصہ نے کہا: اس خیمہ میں چھپ جاؤ۔ وہاں کھجور کے پتوں کا بنا ہوا ایک خیمہ تھا جس میں لوگ چھپتے تھے، یہ جا کر اس میں چھپ گئیں۔ اس میں گردوغبار اور مکڑی کے جالے بہت تھے۔ پھر آگے حدیث ذکر کی، اس میں یہ ہے کہ پھر حضورﷺ وہاں تشریف لے گئے تو دیکھا کہ حضرت سودہ ؓ کانپ رہی ہیں۔ حضورﷺ نے ان سے پوچھا: اے سودہ! تمھیں کیا ہوا؟ انھوںنے عرض کیا: یارسول اللہ! کانا دجال نکل آیا ہے۔ حضورﷺ نے فرمایا: وہ ابھی نکلا تو نہیں لیکن نکلے گا ضرور۔ وہ ابھی نکلا تو نہیں لیکن نکلے گا ضرور۔ پھر حضورﷺ نے انھیں باہر نکالا، اور ان کے کپڑوں اور جسم سے گردوغبار اور مکڑی کے جالے صاف کیے۔ اس روایت کو حضورﷺ کی آزادکر دہ باندی حضرت رزینہؓ سے ابو یعلیٰ اور طبرانی نے نقل کیا ہے۔ حضرت سعید بن مسیب کہتے ہیں کہ حضرت ابو بکرؓ نے فرمایا: کیا عراق میں خراسان نام کی کوئی جگہ ہے؟ لوگوں نے عرض کیا: جی ہاں۔ آپ نے فرمایا: دجال وہاں سے نکلے گا۔ نُعیم بن حماد نے ’’فتن‘‘ میں یہ روایت ذکر کی ہے کہ حضرت ابو بکر صدیقؓ نے فرمایا کہ مرو(شہر) کے یہودی فرقے میں سے دجال نکلے گا۔1 حضرت عبد اللہ بن ابی مُلیکہؓ فرماتے ہیں کہ ایک دن میں صبح کو حضرت ابنِ عباس ؓ کے پاس گیا۔ انھوں نے کہا: آج رات مجھے صبح تک نیند نہیں آئی۔ میں نے پوچھا: کیوں؟ انھوں نے کہا: لوگ کہہ رہے تھے کہ دُم دار ستارہ نکل آیا، تو مجھے اس کا ڈر ہو ا کہ یہ کہیں (وہ) دھواں نہ ہو (جسے قیامت کی نشانیوں میں سے بتایا گیا ہے) اس وجہ سے مجھے صبح تک نیند نہیں آئی۔2 حاکم کی روایت میں یہ ہے کہ مجھے ڈرہوا کہ کہیں دجال نہ نکل آیا ہو۔قبر اور عالمِ برزخ میں جو کچھ ہوتا ہے اس پر ایمان لانا حضرت عُبادہ بن نُسَی کہتے ہیں کہ جب حضرت ابو بکرؓکی وفات کا وقت قریب آیا تو انھوں نے حضرت عائشہؓ سے فرمایا: میرے ان