حیاۃ الصحابہ اردو جلد 3 - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
نے ان کی مغفرت فرمادی ہے۔ اور ابنِ عساکر میں حضرت عائشہؓکی روایت ہے کہ حضورﷺ نے یہ دعا فرمائی: اے اﷲ! عمار میں برکت عطا فرما۔ آگے باقی حدیث ذکر کی۔1 حضرت اُمِ سَلَمہؓ فرماتی ہیں: حضورﷺ نے یہ دعا فرمائی: اے اﷲ!ابو سَلَمہ کی مغفرت فرما اور مُقَرَّبین میں ان کے درجے کو بلند فرما اور ان کے پیچھے رہ جانے والوں میں تُو ان کا خلیفہ بن جا۔ اور اے ربُّ العالمین!ہماری اور ان کی مغفرت فرما، اور ان کی قبر کو کشادہ اور منوّر فرما۔2 حضرت اُسامہ بن زیدؓ فرماتے ہیں: حضورﷺ مجھے پکڑ کر اپنی ران پر بٹھا لیا کرتے تھے اور حضرت حسن بن علیؓکو بائیں ران پر بٹھالیا کرتے، پھر ہم دونوں کو اپنے ساتھ چمٹا کر یوں فرماتے: اے اﷲ!میں ان دونوں پر رحم کرتا ہوں تو بھی ان دونوں پر رحم فرما۔ 3 ایک روایت میں یہ ہے کہ اے اﷲ! مجھے ان دونوں سے محبت ہے تو بھی ان دونوں سے محبت فرما۔ حضرت اُسامہ بن زیدؓ فرماتے ہیں: (میں لشکر کی تیاری کے لیے مدینہ سے باہر جُرف میں ٹھہرا ہوا تھا) جب حضورﷺ کی بیماری بڑھ گئی تو میں مدینہ واپس آیا اور میرے ساتھ جو لوگ تھے وہ بھی مدینہ آگئے۔ میں آپ کی خدمت میں حاضر ہوا۔ آپ خاموش تھے اور بالکل بات نہیں کر رہے تھے۔ حضورﷺ میرے اوپر اپنے دونوں ہاتھ رکھ کر پھر اوپر کو اٹھاتے۔ حضور ﷺ نے بار بار ایسا کیا جس سے میں سمجھا کہ آپ میرے لیے دعا فرما رہے ہیں۔4حضرت عمرو بن عاص، حضرت حکیم بن حِزام، حضرت جریر اور آلِ بُسْر ؓ کے لیے حضورﷺ کی دعائیں حضرت جابرؓفرماتے ہیں: حضورﷺ نے یہ دعا تین بار فرمائی: اے اﷲ! عمروبن عاص کی مغفرت فرما، کیوںکہ جب بھی میں نے انھیں صدقہ دینے کے لیے بلایا وہ ہمیشہ میرے پاس صدقہ لے کر آئے۔1 حضرت حکیمؓفرماتے ہیں: حضور ﷺ نے میرے لیے یہ دعا فرمائی: اے اﷲ!تو اس کے ہاتھ کے کاروبار میں برکت عطا فرما۔2 حضرت حکیم ؓ فرماتے ہیں: حضورﷺ نے مجھے ایک دینار دے کر قربانی کا جانور خریدنے کے لیے بھیجا۔ میں نے ایک دینار میں جانور خرید کر دو دینار میں بیچ دیا، اور پھر ایک دینار کی بکری خریدی اور ایک دینار لاکر حضورﷺ کی خدمت میں پیش کر دیا۔ حضورﷺ نے میرے لیے برکت کی دعا فرمائی اور فرمایا: جو دینار تم لائے ہو اسے صدقہ کر دو۔3 حضرت جریر ؓ فرماتے ہیں: میں گھوڑے پر جم کر بیٹھ نہیں سکتا تھا نیچے گر جایا کرتا تھا۔ میں نے حضورﷺ سے اس کا تذکرہ کیا، آپ نے اپنا ہاتھ میرے سینہ پر مارا اور آپ کے ہاتھ (کی برکت) کا اثر میں نے اپنے سینے میں محسوس کیا، اور آپ نے یہ دعا فرمائی: اے اﷲ!اسے (گھوڑے پر) جمادے،اور دوسروں کو ہدایت پر لانے والا اور خود ہدایت یافتہ بنا دے۔ چناںچہ میں اس دعا کے بعد کبھی