حیاۃ الصحابہ اردو جلد 3 - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
پوچھا:یہ پانی میرے لیے کس نے رکھا؟ حضرت میمونہؓنے عرض کیا: عبداﷲ نے۔ آپ نے خوش ہوکر فرمایا: اے اﷲ! اسے دین کی سمجھ عطا فرما اور اسے قرآن کی تفسیر سکھا۔ 2 ابنِ نجار میں حضرت ابنِ عباسؓ سے یہ دعا اس طرح منقول ہے: اے اﷲ!اسے کتاب سکھا دے اور اسے دین کی سمجھ عطا فرمادے۔3 ابنِ ماجہ، ابنِ سعد اور طبرانی میں حضرت ابنِ عباسؓسے ہی یہ دعا اس طرح منقول ہے: اے اﷲ! اسے حکمت اور کتاب کی تفسیر سکھا دے۔ حضرت ابنِ عمرؓ سے یہ دعا اس طرح منقول ہے: اے اﷲ!اس میں برکت عطا فرما، اس کے ذریعہ کتاب کو پھیلا۔4حضور ﷺ کی حضرت جعفربن ابی طالب، ان کی اولاد، حضرت زید بن حارثہ اور حضرت ابنِ رواحہ ؓ کے لیے دعائیں طبرانی اور ابنِ عساکر میں حضرت ابنِ عباسؓ سے اور احمد وابنِ عساکر میں حضرت عبداﷲ بن جعفر ؓ سے روایت ہے کہ حضورﷺ نے یہ دعا فرمائی: اے اﷲ! جعفر کی اولاد میں تو اس کا خلیفہ بن جا۔ طیالسی، ابنِ سعد اور احمد وغیرہ میں حضرت عبداﷲ بن جعفرؓسے روایت ہے کہ حضورﷺ نے تین مرتبہ یہ دعا فرمائی: اے اﷲ! تو جعفر کے اہل وعیال میں اس کا خلیفہ بن جا اور (اُن کے بیٹے) عبداﷲ کی خرید وفروخت میں برکت عطا فرما۔ ابنِ ابی شیبہ میں حضرت شعبی سے منقول ہے: بَلْقاء علاقہ کے غزوۂ مُوْتہ میں حضرت جعفر بن ابی طالبؓ جب شہید ہو گئے تو حضورﷺ نے یہ دعا فرمائی: اے اﷲ! اب تک تو اپنے جتنے نیک بندوں کا خلیفہ بنا ہے ان سب سے زیادہ اچھی طرح تو جعفر کے اہل و عیال میں اس کا خلیفہ بن جا۔ 1 حضرت ابو مَیْسَرہ کہتے ہیں: جب حضرت زید بن حارثہ، حضرت جعفر اور حضرت ابنِ رواحہ ؓ کی شہادت کی خبر پہنچی تو حضورﷺ نے کھڑے ہو کر ان تینوں کے حالات بیان کیے اور اِبتدا حضرت زیدسے فرمائی۔ پھر یہ دعا فرمائی: اے اﷲ!زید کی مغفرت فرما۔ اے اﷲ! زید کی مغفرت فرما۔ اے اﷲ!زید کی مغفرت فرما۔ اے اﷲ!جعفر اور عبداﷲ بن رواحہ کی مغفرت فرما۔2حضرت یاسرکے خاندان، حضرت ابو سَلَمہ اور حضرت اُسامہ بن زید ؓ کے لیے حضورﷺ کی دعائیں احمد اور ابنِ سعد میں حضرت عثمان بن عفانؓکی روایت ہے کہ حضورﷺ نے یہ دعا فرمائی: اے اﷲ! تو آلِ یاسر کی مغفرت فرما اور تُو