حیاۃ الصحابہ اردو جلد 3 - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
فرمایا: تسبیح پر لمبے چوڑے ذکر کرنے کے بجائے اسے یہ کلمات کہنا کافی ہیں (کہ ان میں الفاظ کم ہیں لیکن معنی بہت زیادہ ہیں): سُبْحَانَ اللّٰہِ مِلْأَ السَّمَاوَاتِ وَمِلْأَ الْأَرْضِ وَمِلْأَ مَا شَائَ مِنْ شَيْئٍ بَعْدُ۔ میں اللہ کی پاکی اتنی بیان کرتاہوں جو آسمانوں کو بھردے اور جو زمین کو بھر دے اور آسمانوں اور زمین کے بعد اللہ جس چیز کو چاہے اسے بھردے۔ وَالْحَمْدُ لِلّٰہِ مِلْأَ السَّمَاوَاتِ وَمِلْأَ الْأَرْضِ وَمِلْأََٔ مَا شَائَ مِنْ شَيْئٍ بَعْدُ، وَاللّٰہُ أَکْبَرُ مِلْأََٔ السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضِ وَمِلْأَ مَا شَائَ مِنْ شَيْئٍ بَعْدُ۔3نمازوں کے بعد کے اَذکار اور سونے کے وقت کے اَذکار حضرت ابو ہریرہ ؓ فرماتے ہیں کہ فُقَرائے مہاجرین نے حضورﷺ کی خدمت میں حاضر ہوکر عرض کیا کہ مال دار لوگ سارے بلند درجے لے اُڑے اور ہمیشہ رہنے والی نعمتیں ان کے حصہ میں آگئیں۔ حضورﷺ نے فرمایا: کیوں؟ عرض کیا: جیسے ہم نماز پڑھتے ہیں ویسے یہ بھی پڑھتے ہیں، جیسے ہم روزہ رکھتے ہیں یہ بھی رکھتے ہیں، لیکن یہ صدقہ خیرات کرتے ہیں ہم نہیں کرسکتے، یہ غلام آزاد کرتے ہیں ہم نہیں کرسکتے۔ حضورﷺ نے فرمایا: کیا میں تمھیں ایسی چیز نہ بتادوں کہ تم اس پر عمل کرکے اپنے سے پہلوں کو پکڑلو اور بعد والوں سے بھی آگے بڑھے رہو اور کوئی شخص تم سے اس وقت تک اَفضل نہ ہو جب تک وہ بھی اس چیز کو نہ کرلے؟ صحابہ ؓ نے عرض کیا: ضرور بتادیجیے۔ ارشاد فرمایا کہ ہر نماز کے بعد سُبْحَانَ اللّٰہِ، اَللّٰہُ أَکْبَرُ، اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ ۳۳،۳۳ مرتبہ پڑھ لیا کرو ۔ ( ان حضرات نے شروع کردیا، مگر اس زمانے کے مال دار بھی اسی نمونہ کے تھے، انھوں نے بھی معلوم ہونے پر شروع کردیا) تو فُقَرائے مہاجرین دوبارہ حاضر ہوئے کہ یا رسول اللہ! ہمارے مال دار بھائیوں نے بھی سن لیا اور وہ بھی یہی کرنے لگے۔ حضورﷺ نے فرمایا: یہ اللہ کا فضل ہے جسے چاہے عطافرمائے۔ راوی حضرت سُمَیّ کہتے ہیں: میں نے گھروالوں کو یہ حدیث سنائی تو انھوں نے مجھے کہا: آپ کو سمجھنے میں غلطی ہوگئی ہے، آپ کے استادنے یوں کہا ہوگا: سُبْحَانَ اللّٰہِ، اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ ۳۳، ۳۳ مرتبہ اور اَللّٰہُ أَکْبَرُ ۳۴ مرتبہ پڑھا کرو۔ا س پر میں (اپنے استاد) حضرت ابو صالح کے پاس گیا اور گھروالوں کی بات انھیں بتائی۔ انھوں نے میرا ہاتھ پکڑ کر فرمایا:اَللّٰہُ أَکْبَرُ وسُبْحَانَ اللّٰہِ وَالْحَمْدُ لِلّٰہِ ایک مرتبہ اَللّٰہُ أَکْبَرُ وَسُبْحَانَ اللّٰہِ وَالْحَمْدُ لِلّٰہِ دومرتبہ۔ اس طرح انھوں نے ۳۳ مرتبہ ان کلمات کو گنا (کہ اَللّٰہُ أَکْبَرُ بھی اس حدیث میں ۳۳ بار ہے ۳۴ بار نہیں)۔1 ابوداود میں یہ روایت اس طرح ہے کہ حضرت ابوہریرہ ؓ فرماتے ہیں: حضرت ابو ذر ؓ نے عرض کیا: یا رسول اللہ! مال دار تو سارا اَجر وثواب لے گئے۔ آگے پچھلی حدیث جیسا مضمون ذکر کیااور اس روایت میں یوں ہے کہ تم ہر نماز کے بعد اَللّٰہُ أَکْبَرُ ۳۳ مرتبہ، اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ ۳۳ اورسُبْحَانَ اللّٰہِ ۳۳ مرتبہ کہا کرو ،اور ان کے آخر میں یہ کہا کرو: لَا إِلٰـہَ إِلَّا اللّٰہُ وَحْدَہٗ لَا شَرِیْکَ لَہٗ، لَہُ الْمُلْکُ وَلَہُ الْحَمْدُ وَھُوَ عَلٰی کُلِّ شَيْئٍ قَدِیْرٌ۔ جب تم یہ سب کچھ کہہ لوگے تو تمہارے سارے گناہ معاف ہوجائیں گے چاہے سمندر کی جھاگ کے