حیاۃ الصحابہ اردو جلد 3 - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
اے لوگو! قریب ہے کہ تم جنت والوں اور دوزخ والوں کو پہچان لوگے۔ یا فرمایا: تم اپنے بھلوں اور بروں کو پہچان لوگے۔ ایک آدمی نے پوچھا: یا رسول اﷲ! کیسے؟ آپ نے فر مایا: پہچا ننے کا طریقہ یہ ہے کہ تم لوگ جس کی تعریف کروگے وہ جنتی اور بھلا ہے، اور جس کو برا کہو گے وہ دوزخی اور برا ہے۔ تم لوگ آپس میں ایک دوسرے کے بارے میں گواہ ہو (صحابۂ کرام ؓ اور کامل ایمان والے جسے اچھا کہیں گے وہ یقینا اچھا ہو گا، اور جسے برا کہیں گے وہ یقینا براہوگا)۔2 حضرت ثعلبہ ؓ فرماتے ہیں: ایک مر تبہ حضورﷺ نے کھڑے ہوکر بیان فرمایا اور صدقہ فطر دینے کا حکم دیا اور فرمایا: ہر آد می کی طرف سے ایک صاع (ساڑھے تین سیر) کھجور یا ایک صاع جَو صدقۂ فطر میں دیے جائیں چا ہے وہ آدمی چھوٹا ہو یا بڑا، آزاد ہو یا غلام۔ 3حضورﷺ کے جامع بیانات جن کے الفاظ کم اور معنی زیادہ ہیں حضرت عقبہ بن عامر جُہنیؓ فرماتے ہیں: ہم لوگ غزوۂ تبوک میں جا رہے تھے۔ ابھی پہنچنے میں ایک رات کا سفر با قی تھا کہ رات حضورﷺ سوتے رہ گئے اور فجر کو نماز کے لیے آنکھ نہ کھل سکی، بلکہ سورج نکل آیا اور ایک نیزہ کے برابر بلند ہوگیا۔ آپ نے فرمایا: اے بلال!کیا میں نے تمھیں کہا نہیں تھاکہ (ہم تو سونے لگے ہیں) تم ہماری فجر کا خیال رکھنا؟ حضرت بلال ؓ نے عرض کیا: یا رسول اﷲ! (آپ نے تو فر مایا تھا لیکن) مجھے بھی اس ذات نے سلا دیا جس نے آپ کو سلائے رکھا۔ اس کے بعد حضورﷺ وہاں سے تھوڑا سا آگے گئے، پھر فجر کی نماز قضا پڑھی، اس کے بعد اﷲکی حمد و ثنا بیان کی، پھر آپ نے ارشاد فر مایا: امابعد!سب سے سچی بات اﷲ کی کتاب ہے اور سب سے مضبوط کڑا تقویٰ کا کلمہ یعنی کلمۂ شہا دت ہے، اور سب سے بہترین ملت حضرت ابراہیم ؑ کی ملت ہے اور سب سے بہترین طریقہ حضرت محمد ﷺ کا طریقہ ہے، اور سب سے اَعلیٰ با ت اﷲ کا ذکر ہے اور سب سے اچھا بیا ن یہ قرآن ہے۔ سب سے بہترین کام وہ ہیں جو عزیمت اور پختگی والے ہو ں، جن کا کر نا اﷲ نے ضروری قرار دیاہے اور سب سے برے کام وہ ہیں جو نئے ایجاد کیے گئے ہوں۔ اور سب سے اچھی سیرت اَنبیا ؑ کی سیرت ہے اور سب سے زیادہ عزت والی موت شہید کی ہے اور سب سے زیادہ اندھا پن ہدایت کے بعد گمراہ ہونا ہے۔ اور بہترین علم وہ ہے جو نفع دے اور بہترین سیرت وہ ہے جس پر چلا جائے اور سب سے برا اندھا پن دل کا اند ھا پن ہے۔ اوپر والا ہاتھ نیچے والے ہاتھ سے بہتر ہے، یعنی دینے والا لینے والے سے بہتر ہے۔ اور جو مال کم ہو اورانسان کی ضروریات کے لیے کافی ہو وہ اس مال سے بہتر ہو جو زیادہ ہو۔ اور انسان کو اﷲ سے غافل کر دے۔ اور اﷲسے معذرت چاہنے کا سب سے بر ا وقت موت کے آنے کا وقت ہے اور سب سے بری ندامت وہ ہے جو قیامت کے دن ہوگی۔ او ر کچھ لوگ ہر نماز قضا کر کے پڑھتے ہیں اور کچھ لوگ صرف زبان سے ذکر کرتے ہیں دل سے نہیں کرتے۔ اور سب سے بڑا گناہ زبان کا جھوٹ بولنا ہے اور سب سے بہترین مال داری دل کا غنا ہے اور بہترین توشہ تقویٰ ہے۔ حکمت کی جڑ اﷲ کا خوف ہے۔ جو باتیں دل میں جمتی ہیں اُن میں سب سے بہترین یقین ہے۔ (اسلام میں) شک کرنا کفر ہے۔ مردہ پر واویلا کرنا جا ہلیت کے کا موں میں سے ہے اور مالِ غنیمت میں خیانت کرنا جہنم کے ڈھیرمیں سے ہے۔ اور جس خزانے کی زکوٰۃ نہ دی جائے اس کی سزا یہ ہے کہ جہنم کی آگ سے داغ لگائے جائیں گے۔ شعرو شاعری ابلیس کی بانسری ہے، اکثر اَشعار شیطانی کاموں کے لیے استعمال ہوتے ہیں۔ شراب تمام گناہوں کا مجموعہ ہے۔ عورتیں شیطان کا جال ہیں، عورتوں کو ذریعہ بناکر شیطان بہت سے برے کام کرالیتا ہے۔ جوانی دیونگی کا ایک حصہ ہے۔ اور سب سے بری