حیاۃ الصحابہ اردو جلد 3 - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
حَسْبِيَ اللّٰہُ لَا إِلٰـہَ إِلَّا ھُوَ عَلَیْہِ تَوَکَّلْتُ وَہُوَ رَبُّ الْعَرْشِ الْعَظِیْمِ۔ اللہ مجھے کافی ہے، اس کے سوا کوئی معبود نہیں، اسی پر میں نے بھروسہ کیا اور وہ عظیم عرش کا ربّ ہے۔4 حضرت ابنِ عباسؓفرماتے ہیں: جسے کوئی فکر یا غم یا پریشانی پیش آئے یا اسے کسی بادشاہ سے خوف ہو اور وہ ان کلمات کے ذریعہ سے دعا کرے گا تو اس کی دعا ضرور قبول ہوگی: أَسْأَلُکَ بِلَا إِلٰہَ إِلَّا أَنْتَ رَبَّ السَّمَاوَاتِ السَّبْعِ وَرَبَّ الْعَرْشِ الْعَظِیْمِ، وَأَسْأَلُکَ بِلَا إِلٰہَ إِلَّا أَنْتَ رَبَّ السَّمَاوَاتِ السَّبْعِ وَرَبَّ الْعَرْشِ الْکَرِیْمِ، وَأَسْأَلُکَ بِلَا إِلٰہَ إِلَّا أَنْتَ رَبَّ السَّمَاوَاتِ السَّبْعِ وَالْأَرْضِیْنَ السَّبْعِ وَمَا فِیْھِنَّ، إِنَّکَ عَلٰی کُلِّ شَيْئٍ قَدِیْرٌ۔ میں تجھ سے اس بات کے واسطے سے سوال کرتا ہوں کہ تیرے سوا کوئی معبود نہیں، اے ساتوں آسمانوں کے اورعظیم عر ش کے ربّ! اور میں تجھ سے اس بات کے واسطے سے سوال کرتا ہوں کہ تیرے سوا کوئی معبود نہیں، اے ساتوں آسمانوں کے اور کریم عرش کے ربّ!اور میں تجھ سے اس بات کے واسطے سے سوال کرتا ہوں کہ تیرے سوا کوئی معبود نہیں، اے ساتوں آسمانوں کے، ساتوں زمینوں کے اور ان تمام چیزوں کے ربّ جو اِن میں ہیں! بے شک تو ہر چیز پر قادر ہے۔ پھر تم اﷲ سے اپنی ضرورت مانگو۔ 1ظالم بادشاہ سے ڈر کے وقت کی دعائیں حضرت علیؓفرماتے ہیں: حضورﷺ نے مجھے ظالم بادشاہ کے پاس اور ہر طرح کے خوف کے وقت پڑھنے کے لیے یہ کلمات سکھائے: لَا إِلٰہَ إِلَّا اللّٰہُُ الْحَلِیْمُ الْکَرِیْمُ، سُبْحَانَ اللّٰہِ رَبِّ السَّمَاوَاتِ السَّبْعِ وَرَبِّ الْعَرْشِ الْعَظِیْمِ، وَالْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعَالَمِیْنَ، إِنِّيْ أَعُوْذُ بِکَ مِنْ شَرِّ عِبَادِکَ۔ اﷲ کے سوا کوئی معبود نہیں جو حلیم اور کریم ہے، وہ اﷲ پاک ہے جو ساتوں آسمانوں کا اور عظیم عرش کا ربّ ہے۔ تمام تعریفیں اس اﷲ کے لیے ہیں جو تمام جہانوں کا ربّ ہے، میں تیرے بندوں کے شر سے تیری پناہ چاہتا ہوں۔ 2 حضرت ابو رافع کہتے ہیں: حضرت عبداﷲ بن جعفرؓنے (مجبور ہوکر) حجاج بن یوسف سے اپنی بیٹی کی شادی کی اور بیٹی سے کہا: جب وہ تمہارے پاس اندر آئے تو تم یہ دعا پڑھنا: لَا إِلٰہَ إِلَّا اللّٰہُُ الْحَلِیْمُ الْکَرِیْمُ، سُبْحَانَ اللّٰہِ رَبِّ الْعَرْشِ الْعَظِیْمِ، وَالْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعَالَمِیْنَ۔ اﷲ کے سوا کوئی معبود نہیں جو حلیم اور کریم ہے، اﷲ پاک ہے جو عظیم عرش کا ربّ ہے اور تمام تعریفیں اﷲ کے لیے ہیں جو تمام جہانوں کا ربّ ہے۔ حضرت عبداﷲ نے کہا: جب حضورﷺ کو کوئی سخت اَمر پیش آتا تو آپ یہ دعا پڑھتے۔ راوی کہتے ہیں: (حضرت عبداﷲ کی بیٹی نے یہ دعا پڑھی جس کی وجہ سے) حجاج اس کے قریب نہ آسکا۔1 حضرت ابنِ عباسؓفرماتے ہیں: جب تم کسی بارعب بادشاہ کے پاس جائو اور تمھیں ڈر ہو کہ وہ تمہارے ساتھ زیادتی کرے گا تو تم تین