حیاۃ الصحابہ اردو جلد 3 - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
حضرت ابوالدرداء ؓ نے فرمایا: اس آدمی کے لیے خوش خبری ہے جس کے اَعمال نامہ میں تھوڑاسا بھی اِستغفار پایاجائے۔4 حضرت عبداللہ بن مسعود ؓ نے فرمایا: جو آدمی بھی تین مرتبہ أَسْتَغْفِرُ اللّٰہَ الَّذِيْ لَا إِلٰـہَ إِلَّا ھُوَ الْحَيُّ الْقَیُّوْمُ وَأَتُوْبُ إِلَیْہِ۔ میں اس اللہ سے مغفرت طلب کرتاہوں جس کے سوا کوئی معبود نہیں، جو سدا زندہ رہنے والا سب کو قائم رکھنے والاہے اور میں اس کے سامنے توبہ کرتاہوں۔ کہے گا، اس کی پوری مغفرت کردی جائے گی اگرچہ وہ میدانِ جنگ سے بھاگ کر آیا ہو۔5 حضرت عبداللہ بن مسعود ؓ نے فرمایا: اگر تم لوگوں کو میرے گناہ معلوم ہوجائیں تو میرے پیچھے دو آدمی بھی نہ چلیں اور تم لوگ میرے سر پر مٹی ڈالنے لگو۔ اگر اللہ تعالیٰ میرے گناہوں میں سے ایک گناہ کو بھی معاف کردے اور مجھے اس کے بدلہ میں عبداللہ بنِ رَوْثَہ (گوبرکا بیٹا عبداللہ کہہ) کر پکاراجائے تو بھی میں اس پر راضی ہوں۔1 حضرت ابوہریرہ ؓ نے فرمایا: میں روزانہ بارہ ہزار مرتبہ توبہ اور اِستغفار کرتا ہوں، اور یہ مقدار میرے (گناہوں کے) قرضے کے مطابق ہے۔ یا فرمایا: اس کے (یعنی اللہ کے مجھ پر) قرضے کے مطابق ہے۔2 ایک روایت میں یہ ہے کہ یہ میرے گناہوں کے برابر ہے۔3 ایک آدمی نے حضرت بَرَاء ؓ سے پوچھا کہ اے ابو عُمارہ! اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے: {وَلَا تُلْقُوْا بِاَیْدِیْکُمْ اِلَی التَّھْلُکَۃِ}4 اپنے آپ کو اپنے ہاتھوں تباہی میں مت ڈالو۔ کیا اس سے مراد وہ آدمی ہے جو دشمن سے اتنی جنگ کرتاہے کہ خود شہید ہوجاتاہے؟ آپ نے فرمایا: نہیں، بلکہ اس سے مراد تو وہ آدمی ہے جو گناہ کرے اور یوں کہے کہ اللہ اسے معاف نہیں کریں گے۔5ذکر میں کون سی چیزیں شامل ہیں حضرت ابوالدرداء ؓ فرماتے ہیں کہ حضورﷺ نے فرمایا: قیامت کے دن اللہ تعالیٰ بعض قوموں کا حشر ایسی طرح فرمائیں گے کہ ان کے چہروں میں نور چمکتاہوا ہوگا، وہ موتیوں کے منبروں پر ہوں گے، لوگ ان پر رشک کرتے ہوں گے، وہ اَنبیا اور شُہدا نہیں ہوں گے ۔ایک دیہاتی نے گھٹنوں کے بل بیٹھ کر عرض کیا: یا رسول اللہ! ان کا حال بیان کردیجیے تاکہ ہم انھیں پہچان لیں۔ حضورﷺ نے فرمایا: یہ مختلف جگہوں کے اور مختلف خاندانوں کے وہ لوگ ہوں گے جو اللہ کی وجہ سے آپس میں محبت کریں، اور ایک جگہ جمع ہوکر اللہ کے ذکر میں مشغول ہوں۔6 حضرت عمروبن عَبَسہ ؓ فرماتے ہیں: میں نے حضورﷺ کو فرماتے ہوئے سنا کہ رحمن کے دائیں طرف ایسے لوگ ہوں گے جو اَنبیا اور شُہدا نہیں ہوں گے، اور رحمن کے دونوں ہاتھ دائیں ہیں۔ ان کے چہروں کی سفیدی دیکھنے والوں کی نگاہ کو چکاچوند کر دے گی۔ ان کو