حیاۃ الصحابہ اردو جلد 3 - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
آپ پر قربان ہوں! کچھ اور دعا فرمادیں۔ حضورﷺ نے فرمایا:جہاں بھی تم ہو وہاں بھلائی کو تمہارے لیے آسان کر دے۔1 حضرت قتادہؓفرماتے ہیں: جب حضور ﷺنے مجھے اپنی قوم کا امیر بنا یا تو میں نے آپ کا ہاتھ پکڑ کر آپ کو رخصت کیا، آپ نے یہ دعا پڑھی: جَعَلَ اللّٰہُ التَّقْوٰی زَادَکَ، وَغَفَرَ ذَنْبَکَ، وَوَجَّھَکَ لِلْخَیْرِ حَیْثُمَا تَوَجَّھْتَ۔ اﷲ تقویٰ کو تمہارا توشہ بنائے اور تمہارے گناہ کو معاف کرے اور جہاں بھی تم جائو وہاں تمھیں خیر کی توفیق عطا فرمائے۔2 حضرت ابو ہریرہؓفرماتے ہیں: ایک آدمی نے عرض کیا:یا رسول اﷲ! میرا سفر میں جانے کا ارادہ ہے آپ مجھے کچھ وصیت فرمادیں۔ آپ نے فرمایا:اﷲ کے ڈر کو اور ہر بلندی پر چڑھتے وقت تکبیر کہنے کو لازم پکڑے رکھو۔ جب وہ آدمی پشت پھیر کے چل دیا تو حضورﷺ نے یہ دعا فرمائی: اَللّٰھُمَّ اطْوِ لَہُ الْبُعْدَ، وَھَوِّنْ عَلَیْہِ السَّفَرَ۔ اے اﷲ! اس کے سفر کی مسافت کو جلد طے کرادے اور سفر اس پر آسان فرمادے۔3کھانے پینے اور کپڑے پہننے کے وقت حضورﷺ کی دعائیں حضرت ابو اُمامہؓفرماتے ہیں: جب حضورﷺ کے سامنے سے دستر خوان اٹھالیا جاتا تو آپ یہ دعا پڑھتے: اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ حَمْدًا کَثِیْرًا طَیِّبًا مُبَارَکًا فِیْہِ غَیْرَ مَکْفِيٍّ وَلاَ مُوَدِّعٍ وَلاَ مُسْتَغْنًی عَنْہُ رَبَّنَا۔ تمام تعریفیں اﷲ کے لیے ہیں ایسی تعریف جو بہت زیادہ ہو اور پاکیزہ اور با برکت ہو، ہماری یہ تعریف کافی (اور تیری شان کے لائق)نہیں ہوسکتی اور نہ ہم اسے کبھی چھوڑ سکتے اور نہ کبھی اس سے مستغنی ہو سکتے ہیں اے ہمارے ربّ!1 حضرت ابو سعیدؓفرماتے ہیں: حضورﷺ جب کھاتے یا پیتے تو فرماتے: اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ الَّذِيْ أَطْعَمَنَا وَسَقَانَا وَجَعَلَنَا مِنَ الْمُسْلِمِیْنَ۔ تمام تعریفیں اس اﷲ کے لیے ہیں جس نے ہمیں کھلایا، پلایا اور ہمیں مسلمانوں میں سے بنایا۔ 2 حضرت ابو سعیدؓفرماتے ہیں: جب حضورﷺ نیا کپڑا پہنتے تو یہ دعا فرماتے: اَللّٰھُمَّ لَکَ الْحَمْدُ أَنْتَ کَسَوْتَنِيْ ھٰذَا۔ (اس کے بعد اس کپڑے کا نام کرتا، عمامہ یا چادر وغیرہ لیتے) أَسْأَلُکَ خَیْرَہٗ وَخَیْرَ مَا صُنِعَ لَہٗ، وَأَعُوْذُ بِکَ مِنْ شَرِّہٖ وَشَرِّ مَا صُنِعَ لَہٗ۔ اے اﷲ! تمام تعریفیں تیرے لیے ہیں تو نے ہی مجھے یہ کپڑا پہنایا، میں تجھ سے اس کپڑے کی خیر اور جس مقصد کے لیے بنایا گیا ہے اس کی خیر کو مانگتا ہوں، اور اس کے شر سے اور جس مقصد کے لیے اسے بنایا گیا ہے اس کے شر سے تیری پناہ چاہتا ہوں۔3چاند دیکھنے، کڑک سننے، بادل آنے اور تیز ہوا چلنے کے