حیاۃ الصحابہ اردو جلد 3 - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
وَلَا تَجْعَلِ الدُّنْیَا أَکْبَرَ ھَمِّنَا وَلَا مَبْلَغَ عِلْمِنَا وَلَا تُسَلِّطْ عَلَیْنَا مَنْ لَا یَرْحَمُنَا۔ اے اﷲ! تو ہمیں اپنا اتنا ڈر نصیب فرما جو ہمارے اور تیری نافرمانی کے درمیان حائل ہو جائے، اور ہمیں اپنی ایسی فرماںبرداری نصیب فرما جس کے ذریعے تو ہمیں اپنی جنت میں پہنچا دے، او ر ایسا یقین نصیب فرما جس سے دنیا کی مصیبتوں کو جھیلنا ہمارے لیے آسان ہو جائے، اور تو ہمیں جتنی زندگی نصیب فرمائے اس میں ہمیں اپنے کانوں، آنکھوں اور اپنی قوت سے فائدہ اٹھانے والا بنا، اور ان تمام اَعضا کو ہماری زندگی تک باقی رکھ کراور ہمارا وارث بنا، اور ہمیں اس کی توفیق دے کہ ہم صرف ان لوگوں سے بدلہ لیں جو ہم پر ظلم کریں، اور ان لوگوں کے مقابلہ میں ہماری مد دفرما جو ہم سے دشمنی رکھیں،اور ہماری مصیبت ہمارے دین پر نہ ڈال، اور دنیا کو ہمارا بڑا مقصد نہ بنا،اور نہ اس کو ہمارے علم کی انتہا پر واز بنا اور جو ہمارے اوپر رحم نہ کھائے اس کو ہم پر مسلط نہ فرما۔1 اس باب سے متعلق کچھ دعائیں کفارۂ مجلس کے باب میں گزر چکی ہیں۔ حضرت اُمِّ سَلَمہؓ فرماتی ہیں: نبی کریم ﷺ جب گھر سے باہر تشریف لے جاتے تو یہ دعا پڑھتے: بِسْمِ اللّٰہِ تَوَکَّلْتُ عَلَی اللّٰہِ، اَللّٰھُمَّ إِنَّا نَعُوْذُ بِکَ أَنْ نَّزِلَّ أَوْ نُضِلَّ، أَوْ نَظْلِمَ أَوْ نُظْلَمَ، أَوْ نَجْھَلَ أَوْ یُجْھَلَ عَلَیْنَا۔ اﷲ کے نام کے ساتھ میں گھر سے باہر نکل رہاہوں اور میں نے اﷲ پر بھروسہ کیا۔ اے اﷲ!ہم اس بات سے تیری پناہ چاہتے ہیں کہ ہم خود صحیح راستہ سے بچل جائیں یا ہم دوسروں کو گمراہ کر دیں،یا ہم کسی پر ظلم کریں یا کوئی ہم پر ظلم کرے،یا ہم کسی کے ساتھ نادانی کا معاملہ کریں یا کوئی ہم سے نادانی کا معاملہ کرے۔2 حضرت ابنِ عمرو بن عاصؓفرماتے ہیں: جب نبی کریمﷺ مسجد میں داخل ہوتے تو یہ کلمات کہتے: أَعُوْذُ بِاللّٰہِ الْعَظِیْمِ وَوَجْھِہِ الْکَرِیْمِ وَسُلْطَانِہِ الْقَدِیْمِ مِنَ الشَّیْطَانِ الرَّجِیْمِ۔ میں مردود شیطان سے عظمت والے اﷲ، اس کی کریم ذات کی اور اس کی قدیم سلطنت کی پناہ چاہتا ہوں۔ آدمی جب یہ کلمات کہتا ہے تو شیطان کہتا ہے: باقی سارے دن میں اس آدمی کی مجھ سے حفاظت ہوگئی۔ 1 حضرت فاطمہ بنت حسین ؓ اپنی دادی حضرت فاطمۃ الکبریٰؓ سے نقل کرتی ہیں کہ جب حضور ﷺ مسجد میں داخل ہوتے تو پہلے اپنے اوپر درود و سلام بھیجتے پھر یہ دعا پڑھتے: رَبِّ اغْفِرْ لِيْ ذُنُوْبِيْ وَافْتَحْ لِيْ أَبْوَابَ رَحْمَتِکَ۔ اے میرے ربّ! میرے تمام گناہ معاف فرما اور اپنی رحمت کے دروازے میرے لیے کھول دے۔ اور جب مسجد سے باہر نکلتے تو اپنے اوپر درود و سلام بھیجتے اور یہ دعا پڑھتے: رَبِّ اغْفِرْ لِيْ ذُنُوْبِيْ وَافْتَحْ لِيْ أَبْوَابَ فَضْلِکَ۔ اے میرے ربّ! میرے تمام گناہ معاف فرما اور اپنے فضل کے دروازے میرے لیے کھول دے۔2حضورﷺ کی سفر میں دعائیں