حیاۃ الصحابہ اردو جلد 3 - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
حضرت ابو بکرہ ؓ فر ماتے ہیں: حضورﷺ کے کچھ فرمانے سے پہلے ہی لوگوں نے مُسَیلَمہ کے بارے میں بہت باتیں کیں۔ پھر حضورﷺ بیان کے لیے کھڑے ہو ئے اور فر مایا: اما بعد! اس آدمی کے با رے میں تم لو گ بہت با تیں کر چکے ہو، یہ پکاجھو ٹا اور ان تیس جھو ٹوں میں سے ہے جو قیامت سے پہلے ظاہرہوں گے اور ہر شہر میں مسیح (دجال) کا رعب پہنچ جا ئے گا۔2 ایک روایت میں اس کے بعد یہ ہے کہ لیکن مدینہ میں دجال مسیح کارعب داخل نہیں ہو سکے گا، کیوں کہ اس کے ہر راستہ پر دو فر شتے ہو ں گے جو دجال مسیح کے رعب کو مدینہ سے روک رہے ہوں گے۔1 حضرت خالد بن عبد اﷲ بن حَر مَلَہ اپنی خا لہ سے نقل کرتے ہیں، ان کی خالہ فرماتی ہیں: حضورﷺ نے بچھو کے ڈسنے کی وجہ سے سر پر پٹی باندھ رکھی تھی، اسی حالت میں آپ نے بیان فرمایا اور ارشاد فر مایا: تم لوگ کہتے ہو اب کوئی دشمن با قی نہیں بچا، لیکن تم لوگ دشمنوں سے جنگ کرتے رہو گے یہاں تک کے یا جو ج ما جوج ظاہر ہو ں گے جن کے چہرے چپٹے آنکھیں چھو ٹی،بال سفید مائل بسرخی ہو ں گے۔ وہ ہر اونچی جگہ سے دوڑتے چلے آئیں گے۔ ان کے چہرے ایسے ہو ں گے جیسے وہ ڈھال جس پر کھا ل چڑھا ئی گئی ہو۔2 حضرت قَعْقَاعؓ کی بیوی حضرت بُقَیْرَہؓ فرماتی ہیں کہ میں عورتوںکے صُفّہ (چبوترہ) میں بیٹھی ہوئی تھی۔ میں نے حضورﷺکو بیان فر ماتے ہوئے سنا۔ آپ بائیں ہاتھ سے اشارہ کرتے ہوئے فر ما رہے تھے: اے لوگو! جب تم سنو کہ اس طرف یعنی مغرب کی طر ف کچھ لوگ زمین میں دھنس گئے ہیں تو سمجھ لو کہ قیامت آگئی ہے۔3غیبت کی برائی میں حضورﷺ کا بیان حضر ت بَرَا ء ؓ فرماتے ہیں: ایک مرتبہ حضورﷺ نے ایسی اونچی آواز سے بیا ن فرمایا کہ گھروں میں پر دے میں بیٹھی ہوئی جوان لڑکیوں نے بھی سن لیا۔ آپ نے فر مایا: اے وہ لوگو جو زبان سے ایمان لائے ہیں اور ابھی ایمان ان کے دل میں داخل نہیںہوا! مسلمانوں کی غیبت نہ کیا کرو اور اُن کے چھپے عیوب تلاش نہ کیا کرو،کیوںکہ جو اپنے بھا ئی کے پوشیدہ عیب تلاش کرے گا اللہ تعالیٰ اس کے عیب تلاش کرے گااور اللہ جس کے پوشیدہ عیب تلاش کرنے لگے گااسے اس کے گھر کے بیچ میں بھی رُسوا کرکے چھوڑے گا۔1 طبرانی میں حضرت ابنِ عباس ؓ سے اسی جیسی روایت منقول ہے، لیکن اس کے الفاظ یہ ہیں کہ ایمان والوں کو تکلیف نہ پہنچاؤ اور اُن کی چھپی ہوئی خرابیاں تلاش نہ کرو،کیوںکہ جو اپنے مسلمان بھائی کی چھپی ہوئی خرابی تلاش کرے گا اﷲتعالیٰ اس کا پر دہ پھاڑ دیں گے اور اسے رسوا کر دیں گے۔2امر بالمعروف اور نہی عن المنکرکے بارے میں حضورﷺ کابیان