حیاۃ الصحابہ اردو جلد 3 - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
اَللّٰھُمَّ لاَ مَانِعَ لِمَا أَعْطَیْتَ وَلاَ مُعْطِيَ لِمَا مَنَعْتَ وَلاَ یَنْفَعُ ذَا الْجَدِّ مِنْکَ الْجَدُّ۔ اے اﷲ! جو تو دے اسے کوئی روکنے والا نہیں اور جسے تو روکے اسے کوئی دینے والا نہیں اور کسی دولت مندکو اس کی دولت تیری پکڑ سے بچا نہیں سکتی۔ 1 حضرت ابو موسیٰ اَشعریؓ فرماتے ہیں: میں حضورﷺ کی خدمت میں وضو کا پانی لے کر آیا۔ آپﷺ نے وضو فرما کر نماز پڑھی پھر یہ دعا پڑھی: اَللّٰھُمَّ اغْفِرْ لِيْ ذَنْبِيْ، وَوَسِّعْ لِيْ فِيْ دَارِيْ، وَبَارِکْ لِيْ فِيْ رِزْقِيْ۔ اے اﷲ! میرے گناہ معاف فرما اور میرے گھر میں وسعت عطا فرما اور میرے رزق میں برکت عطا فرما۔2 حضرت زید بن اَرقمؓ فرماتے ہیں: حضورﷺ نماز کے بعد یہ کلمات کہا کرتے تھے: اَللّٰھُمَّ رَبَّنَا وَرَبَّ کُلِّ شَيْئٍ أَنَا شَہِیْدٌ أَنَّکَ أَنْتَ الرَّبُّ وَحْدَکَ لَا شَرِیْکَ لَکَ۔ اَللّٰھُمَّ رَبَّنَا وَرَبَّ کُلِّ شَيْئٍ أَنَا شَہِیْدٌ أَنَّ مُحَمَّدًا عَبْدُکَ وَرَسُوْلُکَ۔ اَللّٰھُمَّ رَبَّنَا وَرَبَّ کُلِّ شَيْئٍ أَنَا شَہِیْدٌ أَنَّ الْعِبَادَ کُلَّھُمْ إِخْوَۃٌ۔ اَللّٰھُمَّ رَبَّنَا وَرَبَّ کُلِّ شَيْئٍ اِجْعَلْنِيْ مُخْلِصًا لَّکَ وَأَھْلِيْ فِيْ کُلِّ سَاعَۃٍ فِي الدُّنْیَا وَالْاٰخِرَۃِ یَا ذَا الْجَلَالِ وَالإِکْرَامِ! اِسْمَعْ وَاسْتَجِبْ اَللّٰہُ أَکْبَرُ الْأَکْبَرُ، اَللّٰھُمَّ نُوْرَ السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضِ اَللّٰہُ أَکْبَرُ الْأَکْبَرُ، حَسْبِيَ اللّٰہُ وَنِعْمَ الْوَکِیْلُ اللّٰہُ أَکْبَرُ الأَکْبَرُ۔ اے اﷲ!اے ہمارے اور ہر چیز کے ربّ!میں اس بات پر گواہ ہوں کہ تو ہی ربّ ہے، تو اکیلا ہے تیرا کوئی شریک نہیں۔ اے اﷲ!اے ہمارے اور ہر چیز کے ربّ!میں اس بات پر گواہ ہوں کہ حضرت محمد(ﷺ) تیرے بندے اور رسول ہیں۔ اے اﷲ!اے ہمارے اورہر چیز کے ربّ! میں اس بات پرگواہ ہوں کہ تمام بندے بھائی ہیں۔ اے اﷲ!اے ہمارے اور ہر چیز کے ربّ!دنیا اور آخرت کے تمام کاموں میں ہر گھڑی مجھے اور میرے گھر والوں کو مخلص بنادے۔ اے بزرگی اور عظمت والے! اے اکرام واحسان والے!سن لے اور قبول فرمالے۔ اﷲ سب سے بڑا سب سے ہی بڑا ہے۔ اے اﷲ!اے آسمانوں او ر زمین کے نور!اﷲسب سے بڑا ہے سب سے ہی بڑا ہے۔ اﷲ مجھے کافی ہے اور بہترین کار ساز ہے، اﷲ سب سے بڑا سب سے ہی بڑا ہے۔ 1 حضرت علیؓفرماتے ہیں: حضورﷺ جب نماز سے سلام پھیرتے تو یہ دعا فرماتے: اَللّٰھُمَّ اغْفِرْ لِيْ مَا قَدَّمْتُ وَمَا أَخَّرْتُ وَمَا أَسْرَرْتُ وَمَا أَعْلَنْتُ وَمَا أَسْرَفْتُ وَمَا أَنْتَ أَعْلَمُ بِہٖ مِنِّيْ، أَنْتَ الْمُقَدِّمُ وَالْمُؤَخِّرُ لَا إِلٰـہَ إِلَّا أَنْتَ۔ اے اﷲ! میرے اگلے پچھلے گناہ معاف فرما، اور وہ گناہ بھی معاف فرما جو میں نے چھپ کر کیے اور جو میں نے علی الاعلان کیے، اور میں نے جو بے اعتدالیاں کی ہیں اور میرے جن گناہوں کو تو مجھ سے زیادہ جانتا ہے ان سب کو معاف فرما، توہی آگے اور پیچھے کرنے والا ہے، تیرے سوا کوئی معبود نہیں۔2حضورﷺ کی صبح اور شام کی دعائیں حضرت عبداﷲ بن قاسم کہتے ہیں: نبی کریمﷺ کی ایک پڑوسن نے مجھے بتایا کہ وہ حضور ﷺ کو فجر طلوع ہوتے وقت یہ دعا