حیاۃ الصحابہ اردو جلد 3 - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
زکوٰۃ اداکروں، اور رمضان شریف کے روزے رکھوں اور اس میں رات کو نفل نماز بھی پڑھوں، تومیں کن لوگوں میں شمارہوں گا؟ حضورﷺ نے فرمایا: صدّیقین اور شُہدا میں۔2 حضرت انس ؓ فرماتے ہیں کہ وفات کے وقت حضورﷺ باربار یہی وصیت فرماتے رہے کہ نماز کا اور اپنے غلاموں کا خیال رکھنا۔ آپ یہ وصیت فرماتے رہے یہاں تک کہ غرغر ہ کی حالت شروع ہوگئی اور زبان سے یہ کلمات صاف ادا نہیں ہورہے تھے۔3 امام احمد نے یہی حدیث حضرت انس ؓ سے اس طرح نقل کی ہے کہ انتقال کے وقت حضورﷺ بار بار یہی وصیت فرماتے رہے کہ نماز کا اوراپنے غلاموں کا خیال رکھنا۔ آپ یہ وصیت فرماتے رہے یہاں تک کہ سینے میں سانس اکھڑگیا اور آپ کی زبان سے یہ الفاظ پورے طورسے ادا نہیں ہورہے تھے۔ اور حضرت علیؓ کی روایت میں یوں ہے کہ حضورنبی کریم ﷺ نے مجھے اس بات کا حکم دیا کہ میں ان کے پاس بڑی طشتری جیسی پھیلی ہوئی کوئی چیز لاؤں جس پر حضورﷺ وہ بات لکھوادیں جس کے بعد حضورﷺ کی اُمّت گمراہ نہ ہوسکے۔ حضرت علی ؓ فرماتے ہیں کہ مجھے یہ خطرہ ہوا کہ کہیں میرے جانے کے بعد حضورﷺ کا انتقال نہ ہوجائے اس لیے میں نے عرض کیا:میںآپ کی بات زبانی سمجھ لوں گا اور یا درکھ لوںگا۔ حضورﷺ نے فرمایا: میں نماز، زکوٰۃ اور غلاموں کے خیال رکھنے کی وصیت کرتاہوں۔1 ابنِ سعد نے حضرت علی ؓ سے بھی اسی جیسی حدیث روایت کی ہے اور اس میں یہ بھی ہے کہ پھر حضورﷺ نماز، زکوٰۃ اور غلاموں کے خیال رکھنے کی مسلسل وصیت فرماتے رہے، یہاں تک کہ آپ کی روح پرواز کرگئی اور اسی طرح روح پرواز کرنے تک آپ کلمۂ شہادت أَشْھَدُ أَنْ لَا إِلٰـہَ إِلَّا إِللّٰہُ وَأَشْھَدُ أَنَّ مُحَمَّداً عَبْدُہٗ وَرَسُوْلُہٗ پڑھنے کی وصیت فرماتے رہے اور یہ بھی فرمایا: جو بھی (شہادت کی) ان دونوں باتوں کی گواہی دے گا اسے آگ پر ضرور حرام کردیا جائے گا۔ 2 حضرت علی ؓ کی دوسری حدیث میں یہ ہے کہ حضورﷺ نے آخری بات یہ فرمائی: نماز، نماز اور غلاموں کے بارے میں اللہ سے ڈرو۔3حضورﷺ کے صحابۂ کرام ؓ کا نماز کی ترغیب دینا حضرت ابوبکر ؓ فرماتے ہیں کہ نماز پڑھنے سے انسان زمین پر اللہ کی حفظ وامان میں آجاتا ہے۔ 4 حضرت ابوالملیحکہتے ہیں کہ میں نے حضرت عمر بن خطّابؓکو منبر پر یہ فرماتے ہوئے سنا کہ جونماز نہ پڑھے اس کا کوئی اسلام نہیں۔5 حضرت زید بن ثابت ؓ فرماتے ہیں کہ آدمی کا اپنے گھر میں (نفل) نماز پڑھنا نور ہے۔ اور جب آدمی نماز کے لیے کھڑا ہوتا ہے تو اس