حیاۃ الصحابہ اردو جلد 3 - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
حضرت ابنِ عباس ؓ نے جلدی جلدی نماز پوری کی اور سلام پھیر تے ہی کہا:اے عکرمہ!اس آدمی کو میرے پاس لاؤ۔ چناںچہ حضرت عکرمہ اسے لے آئے تو حضرت ابنِ عباس ؓ ہماری طرف متوجہ ہوئے اور فرمایا: تم نے جو اس آدمی کو مسئلہ بتایا ہے وہ تم نے اﷲ کی کتاب سے لیا ہے؟ ہم نے کہا: نہیں۔ انھوں نے فرمایا: کیا تم نے یہ مسئلہ حضورﷺکی سنت سے لیاہے؟ ہم نے کہا: نہیں۔ انھوں نے فرمایا: کیا تم نے حضورﷺ کے صحابہ سے لیا ہے؟ ہم نے کہا: نہیں۔ انھوں نے فرمایا: پھر کس سے لیا ہے؟ ہم نے کہا:ہم نے اپنی رائے سے اسے بتایا ہے۔ انھوں نے فرمایا:اسی وجہ سے حضورﷺ فرماتے ہیں کہ ایک فقیہ شیطان پر ہزار عابدوں سے زیادہ بھاری ہے۔ پھر اس آدمی کی طرف متوجہ ہوکر فرمایا: ذرا یہ بتاؤ پیشاب کے بعد جب منی نکلتی ہے تو کیا اس وقت تمہارے دل میں شہوت ہوتی ہے؟ اس نے کہا:نہیں۔ فرمایا:کیا اس کے نکلنے کے بعد تم اپنے جسم میں سستی محسوس کرتے ہو؟ اس نے کہا: نہیں۔ تو فرمایا: یہ منی معدہ کی خرابی کی وجہ سے نکلتی ہے، لہٰذا تمہارے لیے وضو کافی ہے۔3نبی کریم ﷺ کے لائے ہوئے علم کے علاوہ دوسرے علم میں مشغول ہونے پر انکار اور سختی حضرت عمرو بن یحییٰ بن جَعْدہ ؓ فرماتے ہیں کہ حضورﷺ کی خدمت میں ایک کتاب لائی گئی جو کسی جانور کے کندھے کی ہڈی پر لکھی ہوئی تھی۔ اس پر حضورﷺ نے فرمایا: کسی قوم کے بے وقوف اور گمراہ ہونے کے لیے یہ کافی ہے کہ اپنے نبی کے لائے ہوئے علم کو چھوڑ کر دوسرے نبی کے علم کی طرف متوجہ ہو، یااپنے نبی کی کتاب کے علاوہ کسی اور کتاب کی طرف متوجہ ہوں۔ اس پر اﷲ تعالیٰ نے یہ آیت نازل فرمائی: {اَوَلَمْ یَکْفِھِمْ اَنَّا اَنْزَلْنَا عَلَیْکَ الْکِتٰبَ یُتْلٰی عَلَیْھِمْ}1 کیا ان لوگوں کو یہ بات کافی نہیں ہوئی کہ ہم نے آپ پر یہ کتاب نازل فرمائی جو اِن کو سنائی جاتی رہتی ہے۔ حضرت خالد بن عُرفطہکہتے ہیں کہ ایک مرتبہ میں حضرت عمر ؓ کے پاس بیٹھا ہوا تھا کہ اتنے میں قبیلہ عبد القیس کا ایک آدمی ان کے پاس لایا گیا جس کی رہایش ’’سوس‘‘ شہر میں تھی۔ (یہ خوزستان کا ایک شہر ہے جس میں حضرت دانیال ؑ کی قبر ہے)۔ حضرت عمر ؓ نے فرمایا: تم فلاں بن فلاں عبدی ہو؟ اس نے کہا: جی ہاں۔ حضرت عمر ؓ کے پاس ایک لاٹھی تھی وہ انھوں نے اسے ماری۔ اس نے کہا:اے امیر المؤمنین میرا کیا قصور؟ حضرت عمر ؓ نے فرمایا: بیٹھ جاؤ۔ وہ بیٹھ گیا۔ پھر حضرت عمر ؓ نے یہ آیات تین دفعہ پڑھیں: بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ {الٓرٰ قف تِلْکَ اٰیٰتُ الْکِتٰبِ الْمُبِیْنِآیت کا نشان اِنَّا اَنْزَلْنٰـہُ قُرْئٰ نًا عَرَبِیًّا لَّعَلَّکُمْ تَعْقِلُوْنَآیت کا نشان نَحْنُ نَقُصُّ عَلَیْکَ اَحْسَنَ الْقَصَصِ بِمَا اَوْحَیْنَا اِلَیْکَ ھٰذَا الْقُرْاٰنَصلیق وَاِنْ کُنْتَ مِنْ قَبْلِہٖ لَمِنَ الْغٰـفِلِیْنَ آیت کا نشان}2