حیاۃ الصحابہ اردو جلد 3 - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
اﷲتعالیٰ اپنی کتاب میں فرماتے ہیں: {وَلَذِکْرُ اللّٰہِ اَکْبَرُ}1 اور اﷲ کی یاد بہت بڑی چیز ہے۔ ہاں! اگر مجاہد اتنی تلوار چلائے کہ وہ ٹوٹ جائے (تو یہ اس سے زیادہ نجات دینے والا ہے)۔2 حضرت عبدا ﷲبن عمر وؓ فرماتے ہیں: صبح اور شام اﷲکا ذکر کرنا اﷲکے راستہ میں تلواریں توڑ دینے سے اور مال لٹادینے سے زیادہ افضل ہے۔3نبی کریم ﷺ کا ذکر کرنے کا شوق حضرت انس ؓ فرماتے ہیں کہ حضورﷺ نے فرمایا: میں ایسی جماعت کے ساتھ بیٹھوں جو فجر کی نماز کے بعد سے لے کر سورج نکلنے تک اﷲ کا ذکر کرتی رہے، یہ مجھے اولادِ اسماعیل ؑ میں سے ایسے چار غلام آزاد کرنے سے زیادہ محبوب ہے جن میں سے ہر ایک کا خون بَہا بارہ ہزار ہو۔ اور میں ایسی جماعت کے ساتھ بیٹھوں جو عصر کی نماز کے بعد سے لے کر سورج غروب ہونے تک اﷲکا ذکر کرتی رہے، یہ مجھے اولادِ اسماعیل میں سے ایسے چار غلام آزاد کرنے سے زیادہ محبوب ہے جن میں سے ہر ایک کا خون بَہابارہ ہزار ہو۔4 احمد اور ابو یعلیٰ حضرت انسؓ سے روایت کرتے ہیں کہ حضورﷺ نے فرمایا: جو عصر پڑھ کر بیٹھ جائے اور شام ہونے تک خیر کی باتوں کا اِملا کرائے، یہ اس آدمی سے افضل ہے جو اولادِ اسماعیل میں سے آٹھ غلام آزاد کرے۔ اور ابو یعلیٰ کی دوسری روایت میں یہ ہے کہ حضور ﷺ نے فرمایا: میں ایسے لوگوں کے ساتھ بیٹھوں جو صبح سے لے کر سورج نکلنے تک اﷲکا ذکر کرتے رہیں، یہ مجھے ان تمام چیزوں سے زیادہ محبوب ہے جن پر سورج نکلتا ہے۔5 حضرت سَہْل بن سعد ساعدیؓ فرماتے ہیں کہ حضورﷺ نے فرمایا: میں صبح کی نماز میں شریک ہوکر سورج نکلنے تک بیٹھ کر اﷲ کا ذکر کرتا رہوں، یہ مجھے اس سے زیادہ محبوب ہے کہ میں سورج نکلنے تک اﷲکے راستہ میں (مجاہدوں کو) عمدہ گھوڑے دیتا رہوں۔1 حضرت عباس بن عبدالمطّلبؓ فرماتے ہیں کہ حضور ﷺنے فرمایا: میں صبح کی نماز سے لے کر سورج نکلنے تک (اللہ کے ذکر کے لیے) بیٹھا رہوں، یہ مجھے اولادِ اسماعیل میں سے چار غلام آزاد کرنے سے زیادہ محبوب ہے۔ 2 بزار اور طبرانی کی روایت میں یہ ہے کہ حضور ﷺ نے فرمایا کہ میں صبح کی نماز پڑھ کر سورج نکلنے تک اﷲکا ذکر کرتا رہوں، یہ مجھے اﷲکے راستے میں سورج نکلنے تک گھوڑا دوڑانے سے زیادہ محبوب ہے۔3 حضرت ابو ہریرہؓ فرماتے ہیں کہ حضورﷺ نے فرمایا: سُبْحَانَ اللّٰہِ وَالْحَمْدُ لِلّٰہِ وَلَا إِلٰـہَ إِلَّا اللّٰہُ وَاللّٰہُ أَکْبَرُکہنا ان تمام چیزوں سے زیادہ محبوب ہے جن پر سورج نکلتا ہے۔4