حیاۃ الصحابہ اردو جلد 3 - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
حضورﷺ کے انتقال کا حادثہ، کیوںکہ میں آپ کا ہمیشہ ساتھ رہنے والا معمولی سا ساتھی تھا۔ دوسرے حضرت عثمان ؓ کی شہادت کا حادثہ۔ تیسرے توشہ دان کا حادثہ۔ لوگوں نے پوچھا: اے ابوہریرہ! توشہ دان کے حادثہ کا کیا مطلب؟ فرمایا: ہم ایک سفر میں حضورﷺ کے ساتھ تھے۔ آپ نے فرمایا: اے ابوہریرہ! تمہارے پاس کچھ ہے؟ میں نے کہا: توشہ دان میں کچھ کھجوریں ہیں۔ آپ نے فرمایا:لے آئو۔ میں نے کھجوریں نکال کر آپ کی خدمت میں پیش کردیں۔ آپ نے ان پر ہاتھ پھیرا اور برکت کے لیے دعافرمائی، پھر فرمایا: دس آدمیوں کو بلاکر لائو۔ میں دس آدمیوں کو بلالایا۔ انھوں نے پیٹ بھر کرکھجوریں کھائیں، پھر اسی طرح دس دس آدمی آکرکھاتے رہے یہاںتک کہ سارے لشکر نے کھالیا اور توشہ دان میں پھر بھی کھجوریں بچ رہیں۔ آپ نے فرمایا: اے ابوہریرہ! جب تم اس توشہ دان میں سے کھجوریں نکالناچاہوتو اس میں سے ہاتھ ڈال کر نکالنا اور اسے اُلٹانا نہیں۔ حضرت ابوہریرہ ؓ فرماتے ہیں: میں حضورﷺ کی ساری زندگی میں اس سے نکال کر کھاتارہا، پھر حضرت ابوبکر ؓ کی ساری زندگی میں اس میں سے کھاتارہا، پھر حضرت عمر ؓ کی ساری زندگی میں اس میں سے کھاتارہا، پھر حضرت عثمانؓ کی ساری زندگی میں اس میں سے کھاتا رہا۔ پھر جب حضرت عثمان شہید ہوگئے تو میرا سامان بھی لٹ گیا اور وہ توشہ دان بھی لٹ گیا۔ کیا میں آپ لوگوں کو بتا نہ دوں کہ میں نے اس میں سے کتنی کھجوریں کھائی ہیں؟ میں نے اس میں سے دو سو وَسق یعنی ایک ہزار پچاس من سے بھی زیادہ کھجوریں کھائی ہیں۔ 2 حضرت انس بن مالک ؓ فرماتے ہیں: میری والدہ مجھے حضورﷺ کے پاس لے گئیں اور عرض کیا: یا رسول اللہ! یہ آپ کا چھوٹا سا خادم ہے اس کے لیے دعافرمادیں۔ تو حضورﷺ نے یہ دعافرمائی: اے اللہ! اس کے مال اور اولاد کو زیادہ فرما، اور اس کی عمر لمبی فرما، اور اس کے تمام گناہ معاف فرما۔ حضرت انس ؓ فرماتے ہیں: میں اپنے دو کم سو یعنی (۹۸) بچے دفن کرچکا ہوں، یا فرمایا: دو اوپر سو یعنی (۱۰۲) بچے دفن کرچکا ہوں اور میرے باغ کا پھل سال میں دو مرتبہ آتاہے اور میری زندگی اتنی لمبی ہوچکی ہے کہ اب زندگی سے دل بھر چکاہے۔ (۹۳ہجری میں ان کا بصرہ میں (۱۰۳) سال کی عمر میں انتقال ہوا) اور حضورﷺ کی چوتھی دعا کے پوراہونے کا مجھے یقین ہے یعنی گناہوں کی مغفرت کی دعا۔ 1 حضرت انس ؓ فرماتے ہیں: میری والدہ اُمِّ سُلَیم ؓ نے عرض کیا: یارسول اللہ! انس کے لیے دعافرمائیں۔ حضورﷺ نے یہ دعا فرمائی: اے اللہ! اس کے مال اور اولاد کو زیادہ فرما، اور ان میں برکت عطافرما۔ تو میں پوتوں کے علاوہ اپنے ایک سو پچیس (۱۲۵)بچے دفن کرچکا ہوں، اور میری زمین سال میں دو مرتبہ پھل دیتی ہے، اور سارے علاقہ میں اور کوئی زمین سال میں دودفعہ پھل نہیں دیتی۔ 2صحابۂ کرام ؓ کے دودھ اور گھی میں برکت حضرت جابر ؓ فرماتے ہیں: حضرت اُمِّ مالک بَہزیّہؓ اپنی کپّی میں نبی کریم ﷺ کی خدمت میں گھی ہدیہ بھیجا کرتی تھیں۔ ایک مرتبہ ان